تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

پنجاب کے شاہی امام مولاناحبیب الرحمن لدھیانوی کے انقلابی اقدامات/تصاویروں کے بغیر گزشتہ دو ماہ سے لگاتار روزانہ مستحق افراد کو تقسیم کیا جا رہا ہے خشک راشن اور ضرورری سامان

لدھیانہ(یواین اے نیوز19مئی2020) کرونا وائرس مہماری کے دوران شہر کی تاریخی جامع مسجد سے لگاتارشاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کی قیادت میں مستحق افراد کو روزانہ خشک راشن تقسیم کا کام جاری ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق لدھیانہ شاہین باغ احتجاج کی تین ماہ لگاتار قیادت کرنے کے فورا بعد ہی گزشتہ 57دنوں سے شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے ملک و ملت کا ساتھ دیتے ہوئے روزانہ مستحق افراد تک راشن تقسیم کرنے کا م جاری رکھا ہوا ہے، کرونا وائرس کے دوران لگاتار انتے دن تک راشن تقسیم کرنا ایک انقلابی اقدام ہے جو کہ قابل تحسین پونے کے ساتھ ساتھ قابل تحسین بھی ہے، لدھیانہ جامع مسجد کے ترجمان محمد شاہنواز خان نے بتایا کہ شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی کی قیادت میں احرار رضاکار نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کی قیادت میں روزانہ مستحق افراد کے گھر عشاء کی نماز کے بعد مجلس احرار اسلام کے رضاکاروں کی دس ٹیمیں راشن لیکر روانہ ہوتی ہیں جو کہ بنا لحاظ مذہب و ملت ان تمام گھروں تک راشن پہنچاتی ہیں جو کہ اس لوک ڈاؤں کے دوران پریشان ہیں۔

شاہی امام کے پرنسپل کریٹری محمد مستقیم نے بتایا کہ پہلے دن ہے شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے اعلان کیا تھا کہ احرار رضاکار رقشن دینے والوں کی ہرگز تصاویر نہیں لینگے کیونکہ یہ عمل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اسلام نے مستحق افراد کی عزت نفس کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے، مستقیم نے بتایا کہ اس اعلان کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم ہم وطن بھائیوں نے ہم سے رابطہ کیا اور ان تک ہم نے سامان پہنچایا ہے، انہوں نے بتایا کہ روزانہ لدھیانہ جامع مسجد کے فون پر ہزاروں کالز موصول ہوتی ہیں جنکوں اپریٹر لکھتے ہیں اور پھر اسی کے مطابق روزانہ کے پیکٹ تیار کئے جاتے ہیں جن میں دس کلو آتا، دس کلو چاول، دو کلو دال، دوکلو چینی، دو کلو پیاز، ایک لیٹر ریفائنڈ آیل، کھجور کا پیکٹ، مصالحے نماک، ڈالا جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ رات کو روزانہ سامان مستحق افراد کے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے تاکہ انکو جامع مسجد نہ آنا پڑے انکو خفگی نہ اٹھانی پڑے اور خاموشی کے ساتھ انکے پاس راشن پہنچ جائے، ترجمان نے بتایا کہ رمضان کریم میں اس پیکٹ میں جائے نماز اور رومال و ٹوپیوں کا اضافہ کر دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ راشن تقسیم کرنا ایک سخت اور پر مشقت کام ہے جسے اللہ کی مدد نے آسان بنا دیا ہے روازنہ جہاں ہزاروں کالز سنتے ہیں۔

 وہیں انکے لئے پیکٹ تیار کرنا اور ڈونر تیار کرنا اور پھر عشاء کے بعد تمام سامان کو تقسیم کرنے میں احرار رضاکاروں کی مکمل ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ کون کیا کر رہا اس سے احرار کو کوئی سروکار نہیں ہے ہم اللہ کی مدد کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں مکمل توجہ اس جانب لگائی ہوئی، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مستحق افراد کا ساتھ دیتے رہیں گے، جب تک لوک ڈاؤں ہے یہ اسلسلہ چلتا رہیگا، انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ صرف راشن ہی نہیں مستقل بیماروں کو انکی ادویات پہچائی جا رہی ہیں، غریب لوگوں کے خاندان میں زچگی کے وقت مدد کی جا رہی ہے، جن پریواروں کے پاس سلینڈر خریدنے کی بھی رقم نہیں ہے انکو رقم دی جا رہی ہے، نائب شاہی امام مولانامحمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ ہم راشن تقسیم کرنے کی تصاویر کے سخت خلاف ہیں کیونکہ غریب اور مستحق افراد کا احترام کرنے کا حکم اسلام نے دیا ہے یہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں، انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ جماعتوں کو انکے گھروں تک خیریت سے پہنچانے کے لئے بھی احرار رضاکاروں نے نمایا کردار ادا کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad