تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

رمضان کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے :حاجی اسحاق

رمضان کے دوسرے عشرہ میں توبہ استغفار کا اہتمام کرنا چاہئے :حاجی عبد الرحمان 
مین پوری/حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز8مئی2020)آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین حضرت حاجی عبد الرحمٰن خان چشتی عرف ببلو میاں نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ مہینہ انتہائی رحمتوں اور بر کتوں کا ہے ۔ رمضان المبارک کے مہینے میں تین عشرہ ہو تے ہیں ،پہلا عشرہ رحمتوں کا ،دوسرا عشرہ مغفرتوں کا ،اور تیسرا عشرہ آگ (جہنم)سے خلاصی کا ،پہلا عشرہ گزر چکا ہے ،اب اس دوسرے عشرے میں اللہ کے حضور حاضر ہو کر رو رو کر اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہئے ۔اس عشرہ میں اللہ سے دعاء کریں اللہ تمام مشکلوں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے ،میاں نے کہا اس ماہ میں قرآن نازل ہوا جو ساری انسانیت کے لئے راہ ہداےت ہے ،اس ماہ میں ہر مسلمان کو زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کرنا چاہئے ۔مدرسہ عر بیہ در س القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ یہ مہینہ صبر کا مہینہ ہے ،اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔

کیونکہ اس ماہ میں روزہ رکھنے کی وجہ سے شدت بھونک پیاس کی وجہ سے جو صبر کرنا پڑتا ہے ،اسی کے بدلے میں اللہ ہر ایک روز دار کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیںگے ۔روزہ سے تزکیہ نفس ہوتا ہے ،روزہ جسم کا صدقہ ہے ،روزہ کا بدل اللہ خود عناےت فرماتے ہیں ۔انہو نے کہا رمضان میں ٣ لوگوں کی بخشش نہیں ہو تی ایک شرابی کی ،دوسرے رشتہ داری توڑ نے والے کی ،تیسرے ماں باپ کی نافرمانی کر نے والے کی ،اللہ ہم سب کو اس ماہ مبارک کی قدر کی توفیق عطاء فرمائے ۔ضلع کے دونوں ملی رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی لاک ڈاؤن کی پابندی کریں ،گھروں میں عبادت کا احترام کریں ،رمضان اور عید کے مد نظرغریب ضرورت مندوں کا مکمل خیال رکھیں ،اپنی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شریک کریں ،اپنا فطرہ ،زکواۃ،امداد ضرورت مندوں کو دیں ،اور ساتھ ہی مدر سہ عر بیہ اسلامیہ کا بھی خیال رکھیں،تاکہ یہ دینی ادارے اپ کے نو نہالوں کو دین کی تعلیم سے روشناس کراتے رہیں ۔دونو رہنماؤں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ رمضان میں افطار پارٹی سے پر ہیز کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad