تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

صفا بیت المال انڈیا سے روزانہ ہی لاک ڈاون متاثرین میں راشن تقسیم ایک کروڑروپیے مالیتی راشن تقسیم کے بعد مزید 25 لاکھ روپے مالیتی راشن کی خریدی

حیدرآباد(یواین اے نیوز14مئی 2020)صفا بیت المال کے ٹرسٹیان مولانا غیاث احمد رشادی مولانا فصیح الدین ندوی مولانا محمد مصدق القاسمی مولانا وسیم الحق ندوی اور مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نے ر اشن تقسیم کی تفصیلات پر یہ صحافتی بیان جاری کیا کہ یکم اپریل تا 13 مئی صفا بیت المال کے زیر اہتمام روزانہ ہی راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک دس ہزار خاندانوں میں ایک کروڑ روپئے مالیتی راشن کی تقسیم حیدرآباد کے مندرجہ ذیل مختلف و متعدد محلہ جات میں ہوئی صفا بیت المال نے پہلے تو ان متاثرین میں راشن تقسیم کیا جن کو تنظیم نے سروے کے بعد استحقاق کارڈ جاری کیا اس تقسیم کے لئے صفا بیت المال کے عملے کی خدمات حاصل کی گئیں نیز حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں مقررہ نمائندوں کی نگرانی میں یہ راشن تقسیم ہوا اس کے علاوہ مختلف ریاستوں سے روزگار کے حصول کے لئے آئے ہوئے ان مزدوروں میں بھی راشن تقسیم کیا گیا جو مختلف مقامات پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے محصور تھے

جن محلوں میںراشن تقسیم کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں:ملک پیٹ، یاقوت پورہ، عنبرپیٹ، ضیاء گوڑہ، اپو گوڑہ ،مادانہ پیٹ، وٹے پلی،چنتل میٹ، رسول پورہ، کشن باغ، میر محمود پہاڑی، ریاست نگر، معین باغ، مرادنگر، حسن نگر،جھرہ ،افضل نگرنالہ،ملہ پلی, راجندرنگر،آصف نگر،گولکنڈہ، سکندرآباد، کاچی گوڑہ، بندلہ گوڑہ ، وادی مصطفی،غوث نگربارہ نمبر گلی،ودی صالحین ،حبیب نگر ،گرین سٹی ،اتاپورشاہین نگ،سلیمان نگر پلّر نمبر 244، ،قادری باغ ، وارم گڈہ رےلوے گیٹ ، ان ٹی آر نگر ،صفدر نگر بو رابنڈہ، غازی ملت کالونی،گوتم نگر ، فتح نگر ، شام نگر ،بیگم پیٹ ،حیات نگر ، ظہرہ نگر بنجارہ ہلز، اورہاشم آباد وغیرہ ،حکومت کے موثر ومفید قوانین کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے راشن تقسیم کرنے میں صفا کی ٹیم روزانہ ہی مصروف ہے ،مولانا غیاث احمد رشادی نے بتایا کہ پوسٹ آفس اور می سیوا سے حکومت کی جانب سے پندرہ سو روپئے کے حصول کے لئے جو لوگ رات دیر گئے سے وہاں پہنچ کر انتظار میں تھے ان مصیبت زدہ افراد میں مفتی عبدالمہیمن اظہر قاسمی کی نگرانی میں فی کس 500 روپئے نقد رقم تقسیم کی گئی، اب تک 10 ہزار خاندانوں میں ایک کروڑ روپے مالیتی راشن تقسیم کیا گیا ہے مزید 25 لاکھ روپئے مالیتی راشن کی خریدی ہو چکی ہے جس کی پیکنگ کا آغاز بندلہ گوڑہ یونٹ پر ہوا ہے 14 مئی سے اس دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا اور روزانہ کی اساس پر ایک ایک محلے کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad