تازہ ترین

منگل، 19 مئی، 2020

صفورا زرگر کے بعد اب تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں آصف اقبال کو گرفتار کرلیا گیا۔

 نئی دہلی (یواین اے نیوز19مئی2020) دہلی پولیس نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران تشدد کے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 24 سالہ طالب علم آصف اقبال تنہا کو گرفتار کیا ہے۔پولیس افسر نے اتوار کے روز بتایا کہ آصف کو 15 دسمبر کو کرائم برانچ کی ٹیم نے جامعہ کے علاقے میں تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ آصف کو ساکیت کورٹ میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں 31 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف جامعہ سے فارسی میں بی اے کر رہا تھا۔ وہ تیسرے سال کا طالب علم ہے۔ وہ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کا سرگرم رکن بھی ہے۔سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران 15 دسمبر کو نیوفرینڈس کالونی کے قریب تشدد پھوٹ پڑا۔ اس دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور اس معاملے میں آصف کو گرفتارکیا گیاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad