تازہ ترین

بدھ، 13 مئی، 2020

سعودی عرب نے عید کی چھٹی پر پوری طرح لاک ڈاؤن رکھنے کا کیا فیصلہ

ریاض(یواین اے نیوز13مئی2020)سعودی گزٹ پر چھپی خبر کے مطابق سعودی عرب نے عید کے موقع پر ملک میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر پانچ دن رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اب سعودی عرب میں 23 مئی سے 27 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔فی الحال سعودی عرب میں لوگوں کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے گھر سے آنے جانے کی اجازت ہے ، جو عید تک جاری رہے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ 23 ​​مئی سے 27 مئی تک سعودی عرب میں عید کے موقع پر پانچ دن کی تعطیل ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں رمضان کے اختتام تک برقرار رہیں گی۔ 23-27 مئی تک کسی بھی سرگرمی پر مکمل پابندی ہوگی۔سعودی عرب کا تاریخی شہر مکہ مکرمہ پہلے ہی مکمل لاک ڈاؤن کی حالت میں ہے۔ جو اور آگے بھی جاری رہے گا۔ خود اس شہر میں ہی 9 ہزار سے زیادہ کورونا کیس ہوچکے ہیں۔

سعودی حکومت عوام سے معاشرتی دوری اور لاک ڈاؤن سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کررہی ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔آج 13 مئی کو ملک میں1905نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے۔ یہاں کل 44830 ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad