تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

سعودی عرب میں میں ماہرین نے کورونا وبا ختم ہونے کی تاریخ کی پیشن گوئی کردی۔جانیں کب تک رہے گا کورونا۔۔۔۔

ریاض(یواین اے نیوز 14مئی2020)سعودی عرب میں ماہرین نے کورونا وبا ختم ہونے کی تاریخ کی پیشن گوئی کردی ہے۔ سنگاپور کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں10ستمبر تک کورونا وبا بالکل ختمم ہوجائے گی۔ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹکنالوجی اینڈ ڈیزائن کے ایک تحقیقی منصوبے میں ڈیٹا پر مبنی اندازوں کا استعمال ایسے ماڈل بنانے کے لئے کیا گیا جو مخصوص ممالک میں کورونا وائرس کے طرز زندگی کو ظاہر کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور قطر سمیت مخصوص ممالک میں کورونا وبا کی “آخری تاریخوں” کا اندازہ لگایا گیا ہے۔تحقیق میں ایس آئی آر ماڈل کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 7 مئی تک متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ اور کورونا وائرس کیسوں کے ڈیٹا کو شامل کیا گیا۔ایس آئی آر لوگوں کے متحرک بہاؤ کو دیکھتے ہوئے تین امتیازی فارمولوں کا استعمال کرتا ہے۔ 

تحقیق میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2020 کو ہوگی جبکہ سعودی عرب میں وبا 10ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔اسی طرح قطر میں کورونا وبا 14ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ آج سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں اب اس مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 46869 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار مزید 10 افراد وفات پا گئے ہیں اور اب مملکت میں کرونا سے کل متوفیٰ افراد کی تعداد 283 ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز میں معمولی اضافہ ہورہا ہے۔لیکن اس کے ساتھ اموات کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 

پچھلے 24 گھنٹے میں 10مریض انتقال کرگئے ، جس سے اموات کی تعداد283 ہوگئی ہے۔ اسی طرح صحت یاب مریضوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مجموعی تعداد میں 30 فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، آج بھی مزید 1429مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1905 ہوگئی ہے۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ مملکت میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ کے پھیلاؤ سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں صامطہ کے علاقے سے 24 گھنٹے کا کرفیو ختم کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad