تازہ ترین

جمعرات، 14 مئی، 2020

اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں چور اچکوں نے اے ٹی ایم اور پی ٹی ایم کے ذریعہ سے آٹھ لاکھ روپے نکال لئیے۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز14مئی2020)چور اچکوں نے اے ٹی ایم اور پی ٹی ایم کے ذریعے 8 لاکھ روپے کھاتے سے نکال لئیے۔ضلع اعظم گڑھ کے بلریا گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے بلریا گنج میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا کھاتہ دار ہریونش لال سریواستو ولد سبھاش چندر شریواستو کا ہے ، جو مقامی تھانہ علاقے کے گائوں اسماعیل پور گوریا ہے۔اس کے ہوش اسوقت اڑ گئے جب وہ اپنا پاس بک لیکر کھاتے میں جمع رقم کو چیک کرنے کے لیے بینک گیا۔ 

جب پاس بک چیک کیا تو اس میں سے تمام روپے کسی نے اس کے کھاتے سے نکال لئیے تھے۔ چنانچہ اس نے بینک منیجر سے اس سلسلے میں منیجر  سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس کی رقم تلاش کرے۔ خبر لکھنے تک پولیس کو تحریر نہیں دی گئی تھی ،متاثرہ شخص بینک منیجر کے ساتھ مل کر رقم کی تلاش میں تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad