تازہ ترین

اتوار، 10 مئی، 2020

ایف آئی آر کے بعد سدھیر چودھری نے جہاد کے بارے میں غلط فہمی کو صاف کرنے کی کوشش،ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نئی دہلی(یواین اے نیوز10مئی2020)ایف آئی آر کے بعد سدھیر چودھری اپنے بچاؤ کیلئے سرگرم,اسلام کے بنیادی اصول بتائے، اعتراف کیا کہ یہ تشدد کی حمایت نہیں کرتا ، ’تلقین ‘کی کہ کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے مذہب کی بنیادوں کو سمجھنا چاہئےجہاد کے تعلق سے  نفرت انگیز پروگرام چلانے کی وجہ سے کیرالا میں  ایف آئی آر  درج ہونے کے  بعد زی نیوز  کے ایڈیٹر سدھیر چودھری  اب اپنے بچاؤ میں  جٹ گئے ہیں۔   اس الزام کو غلط ثابت کرنے کیلئے کہ اپنے شو کے ذریعہ  وہ اسلام  اور مسلمانوں  کی غلط شبیہ پیش کرتے ہیں، سدھیر چودھری نے’’ڈی این اے ‘‘ کے  اپنے تازہ شو میں  اسلام کے بنیادی اصولوں کو  مثبت انداز میں پیش کرتے ہوئے  جہاد کے تعلق  سے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

اس کے ساتھ ہی  ناظرین کے ذہنوں میں  نفرت بھرنے کے الزام میں گھرے  اس  نیوز اینکر نے حیرت انگیز طور پر یہ تلقین بھی کی کہ کسی مذہب کے بنیادی اصولوں کو سمجھے بغیر اس کے تعلق سے کوئی رائے قائم نہیں کرنی چاہئے۔سدھیر  چودھری نے اسلام کے  پانچوں  ارکان  کی تفصیل فراہم کرتےہوئے ہا کہ جہاد کو اسلام کا چھٹا ستون تصور کیا جاتا ہے۔  واضح رہے کہ ۱۱؍ مارچ کے اپنے پروگرام میں سدھیر چودھری  نے جہاد کی انتہائی غلط تشریح بیان کرتے ہوئے  ’’جہاد چارٹ‘‘ کے ذریعہ اسے ’’سخت گیر جہاد‘‘ اور ’نرم جہاد‘ کے خانوں میں تقسیم کرتے ہوئے  یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی تھی کہ مسلمان   کس طرح مختلف محاذ پر جہاد کرتےہیں۔ا س  کےساتھ ہی انہوں نے  آبادی جہاد، لو جہاد اور زمین جہاد جیسی خیالی اصطلاحات گڑھی تھیں۔

امیش دیوگن  کوبھی وضاحت کرنی پڑی
  اس سے قبل کرلا کے ایک ویڈیو کو غلط طریقے سے مسجد کے باہر کا ویڈیو بتا کر فرقہ وارانہ منافرت  پھیلانے کی نیوز۱۸؍ کے اینکر امیش دیوگن کی حرکت پر بھی  ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ اس ایف آئی آر کے بعد دیوگن بھی اپنے ایک شو میں اس بات کااعتراف کرچکے ہیں کہ ۲۹؍ اپریل کے ویڈیو کو انہوں  نے یکم مئی کے پروگرام میں غلط پس منظر میں پیش کیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad