تازہ ترین

بدھ، 20 مئی، 2020

اترپردیش میں کسی بھی ضلع میں جانے پر پاس کی ضرورت نہیں۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز20مئی2020) اترپردیش کے کسی ضلع سے دوسرے ضلع جانے والوں کے لئے حکومت نے راحت دے دی ہے۔اب پاس یا انتظامیہ سے اجازت درکار نہیں ہوگا۔ جبکہ 10 صوبوں میں انتظامیہ کی اجازت سے ضلع سے جانے والوں کے لئے اجازت دے دی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو گرو پرساد گپتا نے بتایا کہ اگر کوئی شخص ریاست کے کسی بھی ضلع میں جانے کے لئے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر بہت ضروری ہو تو عورت کو بیٹھا کر دوسرے ضلع میں جاسکتا ہے۔

وہیں صرف تین افراد چار پہیوں سے جاسکتے ہیں۔ کسی بھی عوامی آمدورفت کی اجازت نہیں ہے۔ کسی بھی شخص ، گاڑی وغیرہ کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی صبح سات بجے سے صبح سات بجے تک ضروری سرگرمیوں کے علاوہ نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ ، کیرالہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش ، راجستھان ، اتراکھنڈ ، گجرات اور گوا نے انتظامیہ کی اجازت سے جانے والوں کے لئے منظوری بھیج دی ہے۔ ان صوبوں میں جانے والوں کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پورٹل پر درخواست دینی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad