تازہ ترین

جمعہ، 8 مئی، 2020

وشاکھاپٹنم گیس سانحہ: حکومت فیکٹریوں میں حفاظتی و احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے ۔ محمد شفیع

نئی دہلی(یواین اے نیوز 8مئی2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں وشاکھا پٹنم میں زہریلی گیس کے رساؤ سے متعدد افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گیس کے رساؤ سے سینکڑوں افراد بیمار بھی ہوگئے ہیں۔ محمد شفیع نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپئے اور بیمار متاثرین کو ان کو ہوئے نقصان کے موافق معاوضہ کی رقم دی جائے ۔ حکومت کو چاہئے کہ حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کرنے والے فیکٹریوں پر سنجیدگی سے نظر رکھے

 اورفیکٹریوں میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے آفات کو روکا جاسکے۔ محمد شفیع نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو گیس رساؤ سے بہت زیادہ نقصان ہوتا، وشاکھا پٹنم کے علاوہ چھتیس گڑھ میں بھی گیس رساؤ حادثہ ہوا ہے جس میں سات مزدور متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں۔ محمد شفیع نے کہا کہ اس طرح کے حادثات حکومت کیلئے ایک انتباہ ہے کہ وہ گیل پائپ لائن سمیت ان منصوبوں کے خطرات کا جائزہ لیں جو مناسب حفاظتی اصولوں پر عمل کیئے بغیر اور ترقی کے نام پر لاگو کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad