تازہ ترین

ہفتہ، 9 مئی، 2020

انجینئر یاسر نے روزہ توڑ کر راجیندرپرساد کو خون عطیہ کر انسانیت کی مثال پیش کی

ان نوٹسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو خون مہیا کرناہے :امتیاز احمد 
مظفرپور(یواین اے نیوز9مئی2020) انسان کو ممتاز کرنے میں جہاں دیگر خصائل و اوصاف کا اہم کردار ہے وہاں دردمندی، خدمت خلق ، انسانی فلاح و بہبودکے کام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اللہ کریم قرآن حکیم میں ارشاد فرماتا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا ساری انسانیت کی جان بچانا ہے جبکہ ایک انسان کی جان لینا ساری انسانیت کی جان لینے کے برابر ہے ان خیالا کااظہار ان نوٹسسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیو،مہم کے روح رواں و ایل ایس کالج مظفرپور کے اسسٹینٹ پروفیسر امیتاز احمد نے کیا انہوں مذید کہاکہ آج صبح ان نوٹسڈ بلڈ عطیہ مہم سے منسلک دیپندر ورما سرکی کال میرے نمبر پر آئی انہوں نے مجھ سے کہا کہ بنارس بینک چوک بالو گھاٹ باندھ روڈ کے 80/سالہ باشندہ راجیندر پرساد کو آپریشن کے لیے ایک یونٹ او نیگیٹیو بلڈ کی اشد ضرورت ہے اس کے بعد میں نے ان ورماسرکو امید دلاتے ہوئے کہا کہ اللہ سے امید رکھیں خون کا انتظام ہو جائے گا اس کے بعد میں نے اپنے فیس بک پیج پر خون کی اشد ضرورت ہے اس کے پیش نظر عطیہ کرنے کے لئے لیے لوگوں سے اپیل کیا اس کے بعد میرے نمبر پر کال اور میسج آنا شروع ہو گیا

  کئی لوگوں نے خون عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اس میں چندوارہ نزد جیل گیٹ کے سامنے والی گلی کے باشندہ انجینئر یاسر صاحب کی کال آئی اور انہوں نے خون عطیہ کرنے کا اظہار کیا جس پر میں نے ان سے کہا کہ خون دینے کے لیے تو آپ کو روزہ توڑ نا ہوگا تو یاسر نے ایک انسان کی زندگی بچانے کے لئے روزہ کو ترک کر کے کے میرے  ساتھ کیجریوال اسپتال کے بلڈنگ پہنچ گئے اور راجندر پرساد کو خون عطیہ کر انسانیت کی ایک مثال پیش کی اور دوسرے نوجوانوں کو بھی اس جانب  متوجہ کیا کہ انسانیت کی جان بچانے کے لیے خون عطیہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ،یہاں یہ واضح ہو کہ جواں سال متحرک وفعال سماجی کارکن ملک کے مایہ ناز تعلیمی ادارہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ و "ان نوٹسڈ”مہم کے بانی محمد امتیاز 2017 میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو مثالی بنانے کے لئے "ان نو ٹسڈ” کلاتھ کیمپین کی شروعات سے کی تھی 

جس کے تحت جہیز کی خلاف” لڑکیاں رحمت ہے زحمت زحمت نہیں” مہم کا آغاز اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کو مثالی بنانے کے لیے کیا تھا اسی طرح 2017 میں آئے سیلاب کے دوران سیلاب متاثرین کیلئے "فوڈ کیمپین "موسم سرمامیں ضرورت مندوں کو گرم کپڑا دینے کیلئے "ان نوٹسڈ کلاتھ کیمپین” ،غریب مریضوں کے علاج کے لیے” ٹریٹ دی ان نوٹسڈ کیمپین” ٹیچ دی ان نوٹسڈ " جیسے کامیاب مہم کے بعد اب ،ان نو ٹسڈ بلڈ ڈونیشن ڈرائیوکیمپینگ کی شروعات کی ہے جس کے تحت حالیہ لاک ڈاؤن کے اول دن سے ہی کئی ضرورت مند مریضوں کو خون عطیہ کیا جاچکا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad