تازہ ترین

جمعہ، 19 جون، 2020

اعظم گڑھ کے ککری پور گاؤں میں محمدقاسم قتل معاملے میں پولس ملزموں کو پکڑنے میں اب بھی ناکام،گھر والوں نے لگایا الزام۔

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز19جون2020)اعظم گڑھ کے ککری پور گاؤں میں اس واقعے کو دس دن بیت گیاہے مگر قاسم کے قتل کرنے والے ملزم تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔وہیں گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم صلح سمجھوتہ اور مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔اپ کو بتادیں کہ 10 جون کواعظم گڑھ کے پوئی تھانہ کے ککری پور گاؤں میں  پڑوسیوں نے ایک پرانی دشمنی میں 35 سالہ قاسم احمد ولد محمد یحییٰ کولاٹھی ڈنڈا چاقو گڑاسا سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کاطاہر میموریل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

 متاثرہ فریق کے چار افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے خاموش ہوگئی ہے۔ دونوں فریقین آمنے سامنے ، متوفی قاسم کی اہلیہ روبی نے الزام عائد کیا کہ مفرور حملہ آور اور اس کے اہل خانہ صلح کے معاہدے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اگر سمجھوتہ نہیں کیا تو وہ لوگ ہم سبھی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad