تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نام پر 15ہزار روپے کی فریب دہی

دیوبند:26 جون(دانیال خان)انٹر نیٹ سائٹوں پر آن لائن گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نام پر آئے دن لوگ فریب دہی کا شکر ہو رہے ہیں،شہر کے ایک نوجوان کو بھی آن لائن بائک دکھا کر اس سے 15ہزار روپئے کی ٹھگی کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے،متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دیکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق محلہ بیرون کوٹلہ کے رہنے والے شاداب علی ولد حاجی قاسم نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ اس نے انٹر نیٹ پر گاڑی فروخت کرنے والی ایک سائٹ پر بائک پسند کرتے ہوئے اسے خریدنے کے لئے لنک پر کلک کیا تو اس کے پاس ایک فون کال آئی جس میں کالرنے خود کو دہلی کے تلک نگر کا باشندہ کشن بتاتے ہوئے اس سے کھاتے میں پیشگی کے طور پر 15ہزار روپے ڈالنے کو کہا تو اس نے اس کے اکاؤنٹ مے 15ہزار روپے ٹرانسفر کر دئے ساتھ ہی مزکورہ شخص نے اس کی اہلیہ اور اس کا آئی ڈی پروف بھی لیا،

جب اس نے بائک بھیجنے کے لئے کہا تو اس نے اس سے دوبارہ 15ہزار روپے کا مطالبہ کیا جو اس نے نہیں دئے اب گزشتہ کئی دنوں 

سے کالر کشن سے اس کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے،شاداب کا کہنا ہے کہ اسے شک ہے کہ اس کا اور اسکی اہلیہ کے آئی ڈی پروف کا مزکورہ شخص غلط استعمال کر سکتا ہے،متاثرہ نے پولیس سے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad