تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

سٹی نرسنگ ہوم میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ اور سینی ٹائزر مشین کا افتتاح

دیوبند:26 جون(دانیال خان)وبائی مرض کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے مد نظر مجنوں والا روڑ پر واقع سٹی نرسنگ ہوم میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ اور سینی ٹائزر مشین کا افتتاح ایس ڈی ایم دیوندر کمار پانڈے نے فیتہ کاٹکر کیا۔ایس ڈی ایم نے اسپتال کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا مثبت مریضوں کے لئے کئے گئے انتظامات کے لئے اسپتال انتظامیہ کی تعریف کی،ساتھ ہی کورونا سے بچاؤ سے کے لئے محکمہ صحت کی گائڈ لائن پر عمل کرنے، فیس ماسک پہن کر گھر سے باہر نکلنے اور جسمانی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا وباء ملک اور ریاست میں پھیلی ہوئی ہے 

اس سے  تحفظ اور علاج کے لئے اتر پردیش کے سبھی محکمے آپسی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں،کورونا سے بچاؤ کا خود اندازہ کرنے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ آروگیہ سیتو نام سے ایک جدید موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے جو کہ کورونا وائرس حملہ کے خطرے کا اندازہ کرنے میں شہریوں کی مدد کرتا ہے یہ موبائل ایپ بلو توتھ،لوکیشن اور موبائل نمبر کا استعمال کرکے آس پاس موجود کورونا متاثر لوگوں کے متعلق الرٹ جاری کرتا ہے،

اس ایپ کے ذریعہ خود اپنی جانچ بھی کی جا سکتی ہے،اس ایپ کے ڈاٹا کو حکومت ہند کے ذریعہ پرائیویسی قانون کے تحت محفوظ رکھا جاتا ہے،انہوں نے ضلع کے سبھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نشاد علی نے کورونا سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری گائڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad