تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

گلوان حملہ پر وزیراعظم کا بیان گمراہ کن،عوام سے معافی مانگے پی ایم ۔زیڈ کے فیضان

جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 26جون 2020)پیوپلس اویرنس فورم کے جنرل سکریٹری اور ایڈوکیٹ سپریم کورٹ زیڈ کے فیضان نے گلوان حملہ پر وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ دئے گئے بیان کو گمراہ کن بتاتے ہوئے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ایسے حساس موضوع پر وزیر اعظم نے غلط بیانی کی ہے جس سے ملک کی سالمیت جڑی ہوی ہے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیراعظم نے قوم کو خطاب میں کر تے ہوئے نہ صرف یہ کہ آدھی ادھوری جانکاری دی ہے بلکہ غلط بیانی سے کام لیا ہے

  وزیر اعظم مودی کو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جی کے مشوروں سے سبق لینا چاہیے اور اعلیٰ عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بولنے میں انسان کو انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ملک بہادر فوجیوں کی شہادت سے جڑے ہوئے سارے سوالوں کا جواب جاننا چاہتا ہے اور ابھی تک سرکار کی طرف سے ایسا کوئی بھی وضاحتی بیان نہیں آیا ہے جس سے صحیح طور پر یہ پتہ چل سکے کہ چین کے کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے یا ہمارے قبضے میں تھے یا ہیں۔ ایک جانب تو وزیراعظم کا بیان وزیر خارجہ،وزارت داخلہ،مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس نیز ان دیگر فوجی افسران کے بیانات سے میل نہیں کھاتا ہے جس سے شکوک وشبہات پیدا ہونا فطری ہے تو وہیں دوسری جانب وزیراعظم نے یہ کہہ کر کہ ہماری سرحد پر چین کی طرف سے نہ تو دراندازی ہوی ہے اور نہ ہی ایک انچ زمین پر چین کا قبضہ ہوا ہے،

ان تمام علاقوں پر چین کا قبضہ تسلیم کر لیا جہاں اس نے حالیہ دنوں میں ہماری سرحد کے اندر اپنا اڈہ جما لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک صورتحال ہے اور اور ان حالات میں راہل گاندھی کا یہ کہنا بالکل حق بجانب ہے کہ مودی جی نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک (سرنڈر) کر دیا ہے۔ اگر کوئی سوال کرتا ہے تو سوال کرنے والے پر ہی سوال اٹھاتے ہوئے اسے آسانی سے دیش دروہی کہا جاتا ہے وزیراعظم کا بار بار یہ کہنا کہ شہیدوں کی قربانی کو رایگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ہم بھر پور جواب دیں گے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ کب اور کس طرح دیں گے؟۔

 پلوامہ معاملے میں اگر پاکستان کو جواب دیا جاسکتا ہے تو پھر چین کو کیوں نہیں؟زیڈ کے فیضان نے مطالبہ کیا کہ شہیدوں کی شہادت اور گلوان گھاٹی کے موجودہ بحران کو لے کر مرکزی حکومت فوری طور پر ایک وہائٹ پیپر جاری کرے تاکہ سارے زمینی حقائق سامنے آسکے پورا ملک چین کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑا ہے مودی جی آپ بالکل نہ ڈریں اوربہادری کا مظاہرہ کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad