تازہ ترین

اتوار، 28 جون، 2020

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، ممبئی کی ایک مسجد میں جمع ہوئے لوگ ،ٹرسٹی سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج

مہاراشٹر ۔ممبئی ،(یو این اے نیوز 28جون 2020)اندھیری میں واقع ایک  مسجد میں،جمعرات کے روز   پانچ افراد پر لاک ڈاؤن کے قاعدے کی خلاف ورزی کرنے  کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا جسمیں مسجد کے ٹرسٹی کا نام بھی شامل ہے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ جمعہ کی  صبح اندھیری میں کچھ لوگ عید گاہ مسجد میں جمع ہوئے تھے،

 جس کے بعد پولیس کو بھیجا گیا تھا. سرکاری اہلکار نے کہا کہ پولیس نے اس جگہ پر لوگوں کو سماجی فرقہ وارانہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیھکا  مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ یہ لوگ نماز پڑھنے نہیں بلکہ میٹنگ (چرچہ )کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے  ٹرسٹی سمیت پانچ افراد پر کیس درج سینئر انسپکٹرپرمیشور گنمے نے مزید کہا کہ انہوں نے ایف آئی آر میں مسجد ٹرسٹی سمیت پانچ افراد کا نام درج کیا ہے. 

اس وقت، اس معاملے میں کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے. مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے چھوٹ مطالبہ  اس دوران، ممبئی کی رضا اکیڈمی نے مطالبہ کیا ہے کہ  مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے  اکیڈمی کی جانب سے وزیر اعلی  UDDHAV Thakeray کو ایک خط لکھا گیا ہے یہ مطالبہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے  جس میں عدالت عظمی نے پوری کی رتھ ئ کو منظوری دی تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad