تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

نئی تکنیک سے گھر کی لان اور دیگر مقامات پر پودے لگائیں، شفاف آکسیجن اور گھروں کی زینت کے لئے بہت بہتر ہوگا :راشد پردھان

جونپور۔ حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 26جون 2020) شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مو ضع صبرحد (تعلیم آباد) واقع سر سید احمد انٹر کالج میں گاؤں پر دھان کالج کے پرنسپل اور معززین کی موجودگی میں شجر کا ری کی گئی۔شجر کا ری کے بعد سر سید احمد انٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے حاضرین سے کہا کہ ماحولیات کی بقا ء کے لئے شجر کاری بے حد ضروری ہے

 انسانی زندگی کے لئے درختوں کا ہم سب کے درمیان ہو نا بھی ضروری ہے درختوں کی کٹان سے آلودگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اس لئے ہم عہد کریں کہ ہم بھی شجرکا ری کر کے ماحولیات کے تحفظ میں اپنا رول ادا کریں گے

 انھوں نے کہا کہ دور حاضر میں تو نئی تکنیک سے گھر کی لان اور دیگر مقامات پر پودے لگائے جاسکتے ہیں اس سے جہاں ہمیں صاف شفاف آکسیجن ملے گا وہیں مختلف پودے اور پھلواری سے ہمارے گھروں کی زینت میں اضافہ ہو گا۔اس مو قع پر راشد پردھان کے علاوہ جملہ اساتذہ اور کالج کے ملازمین مو جود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad