تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

سماجوادی پسماندہ طبقہ سیل کے نو منتخب ضلع صدر کا استقبال

دیوبند:26 جون(دانیال خان)سینی سماج کی مختلف تنظیموں نے مشترکہ طور پر ایک پروگرام کا انعقاد کر سماجوادی پسماندہ طبقہ سیل کے نو منتخب ضلع صدر رام کشن سنگھ سینی ایڈوکیٹ کا استقبال کیا

فوٹو۔ رام کشن سینی کا استقبال کرتے ہوئے سینی سماج کے لوگ 
۔محلہ سینی سرائے میں سینی کلیان سمیتی،بھگیرتھ آرمی،آل انڈیا سینی سبھا اور وشال سینی سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں ضلع صدر رام کشن سینی کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے سینی سماج ملنے والے اس اعزاز پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادؤ اور پسماندہ طبقہ سیل کے ریاستی صدر لوٹن رام نشاد کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران مانگے رام سینی نے کہا کہ سینی سماج کو جو عزت بخشنے کا کام اکھلیش یادو نے کیا ہے

 اس کا قرص وہ آنے والے 2022کے اسمبلی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کو اکثریت سے جتا کر دینگے۔پروگرام میں ڈاکٹر سندیپ سینی،سریندر پال سینی،سنجے سینی،نریش سینی،وکاس،سونو،موہت،دنیش،پدم،برم پال سنگھ سینی،رام پرساد سینی،شیام سنگھ سینی اور سیٹوسینی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad