تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

اکھل بھارتیہ اردو شكشک سنگھ کی نگرانی میں ریاست کے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کا ۲۲ جون سے گھر بیٹھے اندولن

2017 کے بعد سے معلم اہلیتی امتحان کامیاب طلباء کو بھرتی میں شامل کیا جائے۔
مہاراشٹر/ذوالقرنین احمد(یواین اے نیوز18جون2020)ریاست مہاراشٹر میں معاشی مندی کا خطرہ پیدا ہونے سے ریاستی حکومت نے ۲۰۲۰.۲۱ میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتی پر پابندی عائد کردی ہے۔اس پابندی کے سبب ریاست میں جو ٹیچر بھرتی کا عمل جاری تھا وہ بھی رُک گیا ہے۔شکشک بھرتی اور اساتذہ کے مسائل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے والی تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شِکشک سنگھ ۱۱۱۳۸ نے اس ضمن میں لگاتار حکومت کو تین مکتوب روانہ کیے ہے۔۔ جس میں انہوں نے حکومت سے شِکشک بھرتی شروع کرکے اردو میڈم کے امیدواروں کو انصاف دیا جائے ایسا مطالبہ کیے تھا، حکومت اس بھرتی کے عمل کو نظرانداز کررہی ہے جس سے ریاست کے امیدواروں میں کافی مایوسی نظر آرہی ہے۔

اس ضمن میں تنظیم کے۔ ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے ریاست کے امیدواروں کے گھر بیٹھے اندولن کو دیکھتے ہوئے حکومت سے ۲۲ جون سے شروع ہونے والے دھرنے اندولن کی جو مانگیں ہے اُسے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ تعلیم ورشا تائی گائیکواڈ ، اور ایجوکیشن کمشنر کو مکتوب کے ذریعے اس طرف توجہ دی جائے اورسرکاری ملازمت کی پابندی سے شکشک بھرتی کو مخصوص اجازت دی جائے۔2017 کے بعد سے معلم اہلیتی امتحان کامیاب طلباء کو بھرتی میں شامل کیا جائے۔دوسرا اپٹیٹیوڈ و ذہنی امتحان  کی تاریخ کا اعلان کرکے اُسکا انعقاد کیا جائے۔۔۔اس طرح کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad