تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 9 جون، 2020

سعودی عرب میں جون پور رہائشی ایاز کا انتقال ،اہل خانہ کا رو رو کر برا حال

 جونپور ۔(یو این اے نیوز 9جون 2020)  تھانہ سرائے خواجہ حلقہ کے موضع پوٹریا کے رہائشی محمد ایاز ولد اسماعیل مرحوم کا کئی دنوں کی شدید علالت کے بعد سعودی عرب کے شہر ریاض میں    آج فجر کی نماز کے بعد انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون سعودی سے لیکر اہل خانہ تک  میں کہرام مچ گیا

  یہ خبر آتے ہی لواحقین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ گیا۔ مذکورہ گاؤں کے ایاز احمد 53 سالہ  روزی روٹی کی غرض سے  سعودی عرب میں مقیم تھے۔  مرحوم کے بھانجے جناب احمد شیخ گورینی  مقیم حال سعودی سے یو این اے نیوز کے نمائندہ نے بات کی انہوں نے کہا ہمارے ماموں جان کی طبیعت گزشتہ چار ماہ سے اکثر خراب رہتی تھی 

ادھر ایک ہفتہ سے ماموں مرحوم کے گلے میں بہت زیادہ تکلیف بڑھ گئی تھی آج فجر کی نماز بعد انکا انتقال ہوگیا ، مرحوم صوم صلاۃ کے پابند تھے اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ،پسماندگان میں دو بچے اور تین بچیاں ہیں یو این اے نیوز ادارہ مرحوم کی مغفرت کےلئے اللہ سے دعا گو ہے ۔اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad