تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی ضلع مظفرنگرنےقاری شاہدحسینی کواعزازسے نوازا

مظفرنگر(یواین اے نیوز17جون2020)مظفر نگر بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی ضلع کےخزانچی مہتاب خان اورضلع میڈیاانچارج نفیس احمد نے آج اردوروزنامہ اخبارمشرق دہلی بیورو چیف قاری شاہد حسینی صاحب کو کورونا سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ قاری شاہد حسینی نے لاک ڈاؤن میں متعدد محتاج افراد کی پرورش کے لئے ایک بڑاکارنامہ انجام دیاجس کی وجہ سےقاری شاہد حسینی اعزاز کے مستحق ہیں اسی لئےبھارتیہ کسان یونین لوک شکتی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اس موقع پرنفیس احمدومہتاب خان نے مشترکہ طورپرکہا کہ ملک میں اچانک لاک ڈاؤن نافذہوجانے کی وجہ سے باشندگان وطن کوبڑے پیمانے پرپریشانیوں کاسامناکرناپڑاافراتفری جیساماحول ہوجانے کے سبب عوام گھرکے اخراجات پورے کرنے سے قاصرتھے ایسے حالات میں بہت سے افرادپریشان حال لوگوں کے درمیان پہنچے اورمددکی انہیں میں ایک قاری  شاہدحسینی کاہے جنہوں نے مستحقین کی بے لوث خدمت کی ہے اسی لئے بھارتیہ کسان یونین لوک شکتی موصوف کی بے لوث خدمات کااعتراف کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ دے کر اعزازکرتی ہے اس امید کے ساتھ کہ مستقبل میں بھی قاری صاحب موصوف کارخیرمیں ہرموقع پرحصہ لیتے رہیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad