تازہ ترین

ہفتہ، 13 جون، 2020

انتہائی افسوسناک خبر!!!بہار کے ضلع گیا میں مسلم فیملی پر وحشی درندوں نے قاتلانہ حملہ ! گھر کے تمام افراد خون میں لت پت لہولہان ہو گئے۔

 گیا/بہار(یواین اے نیوز 13جون2020)11جون 2020،گاؤں گھریانواں بھریتی ،پوسٹ سینگھورا، تھانہ وزیرگنج، ضلع گیا ،بہار میں شام کے وقت یادو برادری کے ظالمو جابرو نے ایک غریب کمزور خاندان سے تعلق رکھنے والے مسلم فیملی پر چاقو چھری سے حملہ کر دیا ، وحشی درندوں نے پوری فیملی کو نشانہ بنایا، یہاں تک کہ ضعیف عورتوں بچوں کو بھی نہیں بخشا، بڑی سنگدلی سے زدو کوب کیا ، جس کی وجہ سے ممتاز انصاری کو بہت گہرا زخم لگا ہے، اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، محمد دلشاد محمد شمشیر کا سر پھاڑ کر ہاتھ توڑ دئیے، مریم خاتون کے سر میں چوٹ لگی ہے، گھر کا کوئی فرد محفوظ نہیں ہے۔ 

معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے مجیب العارفین صاحب جو کہ میرے عزیز دوستوں میں سے ہیں، ان کے خاص پھوپھا کے گھر، یہ  جان فرسا حادثہ پیش آیا ہے، جسے سن کر بڑی تکلیف ہوئی، دل اداس ہو گیا، آنکھیں نم ہو گئیں، کہ یا اللہ یہ بھارت میں ہمارے مسلمان بھائی کب تک اغیار کے ظلم بر بریت کا شکار ہوتے رہیں گے۔ 

میں نے عارفین صاحب سے معلوم کیا کہ وجوہات کیا تھی؟ جس کی بنا پر ایسا دلخراش واقعہ پیش آیا، تو انہوں نے بتایا کہ، ایک ہفتہ قبل گھر کے کنارے سے راستہ کے تعلق سے دونوں فریق میں بحث ہوئی، مسلم گھر والوں نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی، لیکن اس گاؤں میں مسلمانوں کے گھر کم تعداد میں ہیں، تو یادو برادری والوں نے اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور ہو گئے، کہ تم لوگ پولیس چوکی کیوں گئے؟

 باقی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس قدر بے رحمی سے ان وحشی درندوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا ہے، جس سے پورے گھر والے زخموں سے لہولہان ہو گئے ہیں، یہ غنڈہ گردی ہے، کمزور نہتے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مسلم گھر والوں کی پوری فیملی ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہے، ابھی تک انصاف کی راہ دیکھ رہی ہے،  تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ فرمائیں!! خصوصاً بہار سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ سوشل میڈیا اور زمینی سطح پر کوشش کریں کہ ظالموں کو سخت سے سخت سزا ملے۔

(نوٹ)
پوسٹ سے ہی معلوم ہو گیا کہ یہ غریب مسلمان فیملی ہے مزید ان پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑ دئیے گئے ہیں، ایسے وقت میں سو دو سو روپے کی مدد ان کے لیے بہت ضروری ہے
اللہ اجر عظیم عطا فرمائے آمین
ان کا اکاؤنٹ نمبر یہ ہے:
Name: Mariam Beebi
A/C No. 481210110001653
IFSC Code: BKID0004812
Bank Of India
Branch: Wazirganj, Gaya, Bihar
(مزید رابطہ کےلئے افضل انصاری کا موبائل نمبر+917715002538)
احقر العباد محمد شمیم بستوی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad