تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

ہمارے فوجیوں کی شہادت رائگاں نہیں جائے گی:بی جے پی

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 22جون 2020)گلوان وادی میں دشمن ملک چین کے فوجیوں کے ذریعہ کئے گئے حملے میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کو بی جے پی کارکنان نے دیپ جلاکر خراج عقیدت پیش کی۔بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی، گجراج رانا اور بجیندر گپتا نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں کی شہادت ملک کے عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ موجود رہے گی اور ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی

،چینی فوج کے ذریعہ کئے گئے نفرت آمیز حملے سے پوری دنیا سکتہ میں ہے،وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی سطح پر اپنی الگ پہچان بنانے سے بوکھلایا چین اس قسم کی حرکت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی قیادت ایک فعال ہاتھوں میں ہے،ہندوستان اور چین کے درمیان موجودہ کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ ایل اے سی کے آس پاس ڈھانچہ کھڑا کرنا ہے اس سے پہلے صرف چین ہی تعمیر کرتا رہا ہے فی الوقت ہندوستان پینگوگ کے ساتھ ہی گلول گھاٹی میں داربک،شایوک اور دولت اولڈ کو جوڑنے والی سڑک کی تعمیر کر رہا ہے

 جس سے چین کی بوکھلاہٹ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرہد کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجیوں کی شہادت پر ہمیں فخر ہے خراج عقیدت پیش کرنے 

والومیشیکھا،شیوانی،موہت،راکھی،پشپا،سلونی،یوگیش،بسنت،لوکیش،منگلو،رادھا،نیتن گپتا،ویپن بھارتیہ،سونو سینی،ویبھواگروال،انور،ونود اور رام موہن سینی وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad