تازہ ترین

جمعرات، 4 جون، 2020

بلڈ ڈونیٹ گروپ کے متعلق کچھ باتیں۔

بلڈ ڈونیٹ گروپ کی تشکیل 28 ستمبر 2019 کو الفلاح فرنٹ کے صدر ،صحافی اور سماجی کارکن ذاکر حسین نے رکھی تھی۔بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اپنے قیام کے دن سے ہی مذہب،ذات،غریب،امیر سے بالاتر ہوکر ہر ضرورت مند کو بلڈ دے کردنیا کے سامنے انسانیت کا نمونہ پیش کیا ہے۔ گروپ کے فعال کارکنان دن رات محنت کر رہے ہیں۔

چاہے وہ دن ہو یا رات دوپہرہویاشام موسم گرما ہو یا سردی،جب بھی کسی کو خون کی ضرورت ہوئ،بلڈ ڈونیٹ گروپ کے ذریعہ ضرورمندوں کی مدد کی گئی ہے۔حال ہی میں جب ایک خاندان کے افراد خوف کے سبب اپنے خاص کو خون دینے سے پیچھے ہٹ گئے تو اسی بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کارکنوں نے ایک بار پھر ضرورت مندوں کو خون دے کر انسانیت کو زندہ کیا۔بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اعظم گڑھ,لکھنئو,وارانسی،مئواور جون پور میں متعدد مریضوں کو خون دے کر دنیا کو یہ پیغام دیاکہ جہاں تک ممکن ہو ہمیں سماج میں محبت کے ساتھ رہتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔

بلڈ ڈونیٹ گروپ نے اپنے قیام کے دن سے سے ہی لگ بھگ چار درجن سے زائد(52) مریضوں کو خون دیا ہے۔
بلڈ ڈونیٹ گروپ میں شامل ہونے کے لئے آپ 8368463763 پر میسج کرسکتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad