تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

وطن لوٹ رہے مزدوروں کی وجہ سے دیوبند میں کورونا کا گراف ایک بار پھر بڑھا

دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 22جون 2020)کورونا فری ہو چکے تاریخی شہر دیوبند میں مہاجر مذدوروں کے سبب کورونا کا گراف بڑھنے سے محکمہ صحت کوئی بھی رسک لینے کو تیار نہیں ہے حالانکہ چار روز قبل کورونا مثبت افراد کے رابطے میں سبھی لوگوں کی کورونا رپورٹ منفی آنے سے محکمہ کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔دو مئی کے بعد سے یہاں پر کوئی بھی کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کووڈ ون اسپتالوں میں زیر علاج مریض بھی صحت مند ہوکر اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں

 جس کے بعد انتظامیہ نے شہر کے تمام چوک چوراہوں سے بیری کیڈنگ ہٹاتے ہوئے صبح نو بجے سے شام سات بجے تک بازار کھلوا دئے ہیں جس کے نتیجہ میں یہاں کی زندگی مکمل طور پر واپس پٹری پر لوٹ آئی ہے،لیکن لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے مہاجر مذدوروں کی وجہ سے ایک بار پھر دیوبند میں کورونا کا گراف بڑھنے لگا ہے حالانکہ یہ تمام لوگ انتظامیہ کی نظر میں ہیں اور گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کو کوارنٹین کیا جا رہا ہے اسی تناظر میں چار روز قبل دیوبند تحصیل کے گاؤں بھائلہ،کھجوری،نور پور،نگلی نور اور دیوبند میں باہر سے آئے ایک درجن سے زائد لوگ کورونا مثبت پائے گئے تھے جس کے باعث مزکورہ تمام لوگوں کو محکمہ صحت کی ٹیم نے کووڈ ون اسپتال میں داخل کراتے ہوئے ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد کے سیمپل لیکر جانچ کے لئے بھیج دئے گئے تھے

،پیر کے روز سبھی کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے جس سے محکمہ صحت کی ٹیم نے سکون کا سانس لیا ہے،سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ سبھی 17لوگوں کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ان لوگوں میں سرکاری اسپتال کے خواتین وارڈ میں کھانا تقسیم کرنے والی وہ دونوں خواتین بھی شامل ہیں جن کے بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خواتین اسپتال کو 24گھنٹوں کے لئے سیل کر دیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad