تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

دارالعلوم فیض محمدی کے کمپیوٹر روم میں لگی آگ ، کمپیوٹر و دیگر سامان جل جانے سے لاکھوں کا نقصان

لکشمی پور(یواین اے نیوز18جون2020)موضع ہتھیا گڈھ ، بلاک لکشمی پور ، تھانہ پورندر پور ، تحصیل نوتنوا ، ضلع مہراج گنج میں واقع دینی وعصری درسگاہ دارالعلوم فیض محمدی کے کمپیوٹر روم میں گذشتہ کل شام ٧/ بجے الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی،، فوری طور پر مدرسے کے چپراسی اور آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی ، آگ کو قابو کرتے کرتے کئی کمپیوٹر سیٹ ، ریکارڈ رجسٹر ، فرنیچر اور بہت سی دوسری چیزیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔واضح ہو کہ کہ ادارہ کے ماتحت چلنے والی مدنی منی آئی ٹی آئی کا ٹریڈ کمپیوٹر آپریٹنگ، تعلیم کے لئے یہ کمرہ خاص ہے،جہاں آئی ٹی آئی کے طلباء کو کمپیوٹر کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔

 ادارہ کے بانی مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب مدارس دینیہ اپنی مالی بحران کی وجہ سے بڑی پریشانیوں کے دور سے گزر رہے ہیں، کیوں کہ ایک طرف جہاں دنیا کے مختلف محکموں میں کرونا کی وبا نے تباہی مچا رکھی ہے اور جانیں تلف ہورہی ہیں وہیں تعلیمی اداروں کے نظام کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے۔یہ معلومات دارالعلوم کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمیؔ ندویؔ نے دی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad