تازہ ترین

بدھ، 24 جون، 2020

چین سرحد پر چین کی دراندازی کی مخالفت میں شہید ہوئے 20 جوانوں کو ویلفئیر پارٹی آف انڈیا (دہلی) نے پیش کی خراج عقیدت

 ئی دہلی ذاکر حسین(یو این اے نیوز 24جون 2020) لداخ ہند چین سرحد پر چین کی دراندازی کی مخالفت میں شہید ہوئے 20 جوانوں کو ویلفئیر پارٹی آف انڈیا (دہلی) نے پیش کی خراج عقیدت۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا دہلی کے صدر سراج طالب کی قیادت میں پارٹی کے اوکھلا یونٹ نے لداخ میں شہید ہوئے جوانوں کو شمع جلا کر خراج عقیدت پیش کی اس موقع پر سراج طالب نے گہرے رنج کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے جن جوانوں نے شہادت دی ہے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

 ملک آج بہت سارے مسائل دو چار ہے ایسے میں چین کے ناپاک ارادے اور دراندازی تشویش ناک ہیں حکومت ہند کو بہت مظبوط قدم اٹھانے کی ضرورت ہے نہ کہ نیوز چینلز پر گرم گرم مباحثوں کی۔

حکومت صرف اپنی شبیہ کو بچانے کے لیے تگ ودو نہ کرے بلکہ ملک کی سلامتی کے پختہ انتظامات کرے جس سے چین کی ہمت پست ہو اور ہمارے جوان محفوظ رہیں۔

یوتھ سکریٹری مشکواۃ ہاشمی نے کہ خفیہ اداروں کے بار بار اطلاعات کے باوجود حکومت نے کوئی پیش قدمی نہیں کی جس کے نتیجے میں ہمارے جوان شہید ہوئے اور اب یہ کہا جانا کہ ہماری ٹریٹری میں کوئی داخل ہی نہیں ہوا جبکہ حکومت چین کا بیان آ رہا ہے کہ ہم پہلے سے ہی گلوان گھاٹی میں قابض تھے لہذا ہم نے کسی پر حملہ ہی نہیں کیا۔اس یہ صاف ہوتا ہے کہ حکومت معاملات کی وضاحت نہیں کرنا چاہتی ہے۔

اسمبلی حلقہ اوکھلا کے صدر(یوتھ) محمد ایمن نے کہا کہ ہم ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لئے قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں ملک، عوام اور معاشرے کے لئے ہم ہمیشہ حاضر ہیں۔وہیں سماجی کارکن فاطمہ تاج نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئے کہا کہ پورا ہندوستان غمزدہ اور فکرمند ہے فوجیوں کے لئے مگر  وزیراعظم بہت پرسکون نظر آ رہے ہیں جس طرح کرونا جیسی مصیبت کے وقت لوگوں کو آتم نربھر ہونے کا مشورہ دے کر اپنا پلہ جھاڑ لیا اسی طرح انکا یہ بیان آیا کہ ملک پہ چین نے کوئی در اندازی ہی نہیں کی جو بہت افسوس ناک ہے۔اس موقع پر عبدالستار، محمد معروف، محمد عادل، محمد حمزہ اور دیگر پارٹی ممبران نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad