تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

محکمہ صحت اور انتظامیہ کی ساز باز سے شہر میں غیر قانونی کلینک چلائے جا رہے ہیں

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 21جون2020)محکمہ صحت اور انتظامیہ کی ساز باز سے شہر دیوبند میں بہت سے غیر قانونی کلینک چلائے جا رہے ہیں،زیادہ تر کلینک کسی دوسرے ڈاکٹر کی ڈگری بورڈ پر لکھ کر مریضوں کی جیبیں کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں

،کلینک میں بیٹھے زیادہ تر ڈاکٹروں کے پاس کوئی درست ڈگری نہیں ہے یہ ڈاکٹر ہر مہینے ایک مخصوص جگہ تحائف اور لفافے بھیج کر بڑی شان کے ساتھ لوگوں کو ٹھگنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں،ویسے فرضی ڈاکٹر شہر میں ہر جگہ موجود ہیں لیکن محلہ پٹھانپورہ کا بھائلہ روڑ پر تو انکی منڈی بنا ہوا ہے،ان پر مرزا غالب کایہ شعر صحیح ثابت ہوتا ہے کہ ایک ڈھونڈھوں تو ہزار ملتے ہیں۔حالانکہ وقتا فو وقتا دیوبند میں جھولا چھاپ ڈاکٹروں پر چھاپہ بھی ہوتی رہتی ہے

 لیکن جن ڈاکٹروں کے کلینک پر چھاپہ ماری کی جاتی ہے وہ کلینک وہ ہوتے ہیں جو ہر ماہ لفافہ نہیں پہنچاتے یا لفافہ پہنچانے میں تاخیر کرتے ہیں،شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سابقہ میں کئی غیر قانونی اور بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے کلینک وڈسپین سریوں کو محکمہ صحت کی جانب سے کلینک و ڈسپین سریوں کو بند کئے جانے کے لئے نوٹس دئے گئے تھے لیکن وہ آج بھی اپنے کلینک احسن طریقہ سے چلا رہے ہیں،جوب اس سلسلے میں محکمہ صحت کے افسران سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو معاملے کی جانچ کرائی جائے گی اور قصور وار پائے جانے پر کارروائی کی جائے گی۔
  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad