تازہ ترین

ہفتہ، 27 جون، 2020

مولوی اشرف جلالی کی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر کی گئی تقریر سے بی بی زہرا کی توہین ہوئی ہے

دیوبند:دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 27جون 2020)مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے ذمہ داران نے توہینِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولوی اشرف آصف جلالی کو حکومت پاکستان سے فوری طور پر گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔آل انڈیا تحفظ مدارس کے جنرل سکیٹری مولانا رحمت اللہ نور قاسمی نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشرف جلالی کی سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر کی گئی تقریر سے بی بی زہرا کی توہین ہوئی ہے جس کے سبب ان کی تقریر سے اْمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس لئے اشرف جلالی کے خلاف توہین رسالت ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔معروف نوحہ خواں ومنتظم مکتب امامیہ سید غضنفر علی نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی 

شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے کروڑوں مسلمانوں اور عاشقان اہلبیت (ع) کی دل آزاری کی ہے، اہل سنت علماء کرام کی جانب سے آصف جلالی کو ناصبی اور گستاخ اہلبیت (ع) قرار دینے سے یہ بات واضح ہے کہ اسلام کے تمام مکاتب فکر سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کا یہ جرم قابل گرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اہل سنت کے اندر ناصبیت کو ہوا دی جا رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے ناصبی فکر کے حامل ایک شخص نے حضرت امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے دشمن کا دفاع کیا تھا۔ آج سیدہ نساء  العالمین بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اپنے یزیدی کردار کو بے نقاب کیا ہے۔

انجمن سعیدیہ کے اہم رکن حسن سعید نقوی نے کہا کہ  احادیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشنی میں سیدہ فاطمہ زہرا (س) آیت تطہیر کا مصداق ہیں اور اصحاب کساء  میں سے ہیں، حضور (ص) نے بی بی فاطمہ زہرا (س) کی ناراضگی کو اپنی ناراضگی کا سبب قرار دیا اور فرمایا کہ جس نے فاطمہ زہرا (س) کو ناراض کیا اس نے اللہ کو ناراض کیا اور جس نے فاطمہ زہرا (س) کو راضی کیا، اس نے رسول اللہ کو اور اللہ تبارک و تعالی کو راضی کیا۔ لہذا سیدہ کائنات (س) کی شان میں گستاخی کر کے آصف جلالی نے اللہ اور اس کے رسول (ص) کو ناراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخ اہلبیت کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad