تازہ ترین

پیر، 29 جون، 2020

کورونا کا اثر: مہمانوں کے لئے نہیں کھلے گیں دارالعلوم کے دروازے

 دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 29جون 2020)۔مہلک مرض کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے مد نظر سالانہ امتحانات کو منسوخ کرنے کے بعد اب دارالعلوم انتظامیہ نے ایک اعلان جاری کر جہاں ادارے میں آنے والے مہمانان کرام کو کورونا مدت میں دارالعلوم نہ آنے کی صلاح دی ہے وہیں دارالعلوم میں مقیم طلبہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باہر جانے سے حتی الا مکان گریز کریں اور باہر سے آنے والے افراد کو قیام کی اجازت نہ دیں۔د

ارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے نوٹس بورڈ پر نوٹس چسپاں کر حکومت و انتظامیہ اور محکمہ صحت کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ادارہ میں باہر سے آنے والے کسی بھی مہمان کے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے سبب اب دارالعلوم کے مہمان خانہ میں زیارت وغیرہ کی غرض سے آنے والے مہمانان کرام کوقیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ادارہ کی جانب سے جاری اعلان میں میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اور سرکاری انتظامیہ کی ہدایت کی بنیاد پر مہمان خانہ دارالعلوم دیوبند فی الحال قیام کرانے سے معزرت خواہ ہے ڈحالات بہتر ہونے پر گیسٹ ہاؤس مہمانوں کے قیام کے لئے حسب سابق کھول دیا جائے گا

،وہیں دارالا قامہ دارالعلوم سے جاری دوسرے نوٹس میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس ایک وباء ہے اور وباء کے تعلق سے نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مقام وباء میں جو موجود ہیں وہ کسی دوسرے مقام پر نہ جائیں اور دوسری جگہ کے لوگ مقام وباء سے بچیں،نماز،تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں اس لئے دارالعلوم میں مقیم طلبہ عزیز باہر جانے سے حتی الا مکان گریز کریں 

اور باہر سے آنے والے افراد کو قیام کی اجازت نہ دیں،نماز و تلاوت کے ذریعہ اللہ رب العزت کی طرف رجوع کریں،ہدایات کی خلاف ورزی نہ کریں،اعلان میں کہا گیا ہے کہ سبھی قیام پزیر طلبہ شناخت نامہ اور اجازت نامہ ساتھ لاکر اپنی حاضری درج کرائیں،اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو طلبہ بغیر اجازت کے ٹھرے ہوئے ہیں وہ بھی آئیں تاکہ ان کے سلسلہ میں مناسب فیصلہ کیا جا سکے،اعلان میں سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ غیر حاضر طلبہ کا قیام منسوخ کر دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad