تازہ ترین

پیر، 29 جون، 2020

لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی انپورنا رسوئی کی ترف سے غریب و ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ جاری

دیوبند:28 جون(دانیال خان)مہلک مرض کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے ساتھ غریب و ضرورت مند افراد کی مدد کے لئے شروع کی گئی انپورنا رسوئی گزشتہ97دنوں سے غریب و ضرورت مندوں کا پیٹ بھرنے کا کام کر رہی ہے،
فوٹو۔ریکھا شرما کو شال کا تحفہ پیش کرتے ہوئے سوامی دیپانکر مہاراج 

رسوئی انچارج و بی جے پی دیہات منڈل صدر ریکھا شرما نے بتایا کہ انپورنا رسوئی 24مارچ سے مسلسل جاری ہے جو علاقہ کے عوام کے تعاون سے چل رہی ہے اس رسوئی سے روزانہ سیکڑوں فوڈ پیکٹ تیار کئے جاتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ وقتا فو وقتا کورونا واریرس جیسے ڈاکٹر،پولیس،صفائی ملازم اور صحافی حضرات کا اعزاز بھی انپورنا رسوئی کے ذریعہ کیا جاتا رہا ہے،

اتنا ہی نہیں مختلف تنظیموں کے ذریعہ انپورنا رسوئی کو اعزازی اسناد بھی دی جا چکی ہیں ساتھ ہی اعلی افسران سمیت سوامی دیپانکر مہاراج و متعدد مذہبی و سیاسی لیڈران انا پورنا رسوئی کا معائنہ کر انپورنا رسوئی میں کام کرنے والی خواتین کے جزبہ کی ستائش کر تے ہوئے مالی تعاون اور سرٹی فکیٹ بھی دے چکے ہیں،ریکھا شرما نے بتایا کہ انپورنا رسوئی مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی خدمات انجام دینے کا کام کرتی رہیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad