تازہ ترین

پیر، 29 جون، 2020

تحریک اسلامی کے رہنما اور حمیت دینی کے ترجمان مولانا نصیر الدین کے انتقال پر رنج و غم

دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 29جون 2020) معروف قائدو تحریک اسلامی کے رہنما اور حمیّت دینی کے ترجمان مولانا نصیر الدین کی رحلت پردیوبندکی فضاء سوگوار بنی ہوئی ہے جگہ جگہ قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا جا رہا ہے۔اسی کڑی میں جامعیہ الشیخ احمد مدنی دیوبند میں بھی مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
فوٹو۔ مولانا مزمل علی قاسمی 

جس میں ادارہ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نصیر الدین  نے طویل مدت تک دینی خدمات انجام دیں ان کی پوری زندگی ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کرتے گزری وہ حق و صداقت کے پیکر اور استقامت کا پہاڑ تھے، مولانا مرحوم کے جذبہ دینی اور ظلم کے خلاف ان کی خالص جدوجہد نے ان کے اطراف میں نوجوان شیدائیوں کو تیار کردیا تھا، 

مرحوم بابری مسجد شہادت کے خلاف حیدرآباد کی سڑکوں پر سخت احتجاج کرنے والے لیڈر تھے اللہ رب العزت نے انکی عمر میں برکت عطا فرمائی اور وہ طویل مدت تک دینی خدمات انجام دیتے رہے،تاہم دل ودماغ ابھی اس بات کے لئے آمادہ نہیں تھے کہ وہ ہمیں داغ مفارقت دے جائیں،لیکن مشیت ایزدی پر لبیک کہنا ہمارا ایمانی تقاضہ ہے جامعیہ الشیخ احمد مدنی کے جملہ ارباب اہتمام،اساتذہ اور کارکنان کی جانب سے مولانا مرحوم کے پسماندگان کے خدمت میں تعزیت پیش کی جاتی ہے،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad