تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

حلالہ کے نام پر شادی کرنے والے بوڑھے شخص کی نیت بدلی،معاملہ پہنچا بی جے پی مرکزی وزیر کے گھر تک

بریلی۔(یو این اے نیوز 18جون 2020)شادی ایک مقدس رشتہ ہے، تمام مذاہب کے لوگ اس چیز کو مانتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ مسلم کمیونٹی میں تین طلاق کو لیکر کئی رائے ہیں۔تین طلاق کو  حکومت نے مسترد کردیا ہے، لیکن یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

 کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ شادی شدہ لوگوں کو تین طلاق میں کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  لیکن آج ہم آپ کو  یوپی  کے ضلع بریلی میں رہنے والے ایک بزرگ شخص کے بارے میں ایک مثال کے طور پر بتائیں گے۔جس نے اپنی عمر سے بہت کم عمر کی  لڑکی سے حلالہ کے نام پر اس سے شادی کی تھی اور اب وہ طلاق دینا نہیں چاہتا ہے۔  یہ سنسنی خیز خبر بریلی سے وائرل ہوئی ہے۔  جہاں حلالہ کے نام پر   65 سالہ بوڑھے شخص کو کم عمر کی  دلہن ملی  جسکا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بوڑھا شخص  اسے طلاق دینا نہیں چاہتا ہے۔ واضح رہے لڑکی کی پہلی شادی کے بعد   اسکے  دو بیٹے ہوئے ، کچھ عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد، جوڑے کے بیچ میں دارا پڑنے کی وجہ سے  طلاق ہو گئی جس کے بعد ایک لڑکا ماں جوہی کے پاس اور دوسرے کو شوہر جاوید کے پاس رکھا گیا،

 لیکن کچھ عرصے بعد ان دونوں کو احساس ہوگیا کہ انہیں اپنے تعلقات کو ایک موقع دینا چاہئے اور دوبارہ شادی کرنی چاہئے۔  شریعت کے مطابق، جوہی نے حلالہ کے تحت ایک بزرگ سے نکاح کیا تاکہ اپنے سابق شوہر سے  دوبارہ نکاح کرسکے کے اس لئے اسنے بوڑھے شخص  شادی کی اب حلالہ کے نام پر شادی کرنے والا 65سالہ بزرگ شخص کی نیت بدل گئی ہے   اب وہ طلاق دینا نہیں چاہتا ہے۔

 جوہی کو طلاق کی ضرورت ہے تب ہی وہ جاوید سے شادی کر سکتی ہے لیکن بوڑھا شوہر جوہی کو طلاق دینا نہیں چاہتا ہے  اور کسی بھی قیمت پر وہ جوہی کو چھوڑنا نہیں چاہتا ہے۔ حلالہ کے نام پر شادی کرنے والے شخص نے جوہی کے اہل خانہ کیلئے ایک مشکل کھڑی کردی ہے،سبھی لوگ اسی بات کو لیکر گفتگو کررہے ہیں،کہ آخر بوڑھے شخص سے جوہی کو کیسے آزاد کرایا جائے،اور ایسا کیا ہوجائے کی وہ خود جوہی کو طلاق دے دے،اسی بات کو لیکر جوہی اور اسکے  اہل خانہ کے لوگ فرحت نقوی کے پاس گئے جہاں انھوں نے پورے معاملے کی انکو جانکاری دی اور اس معاملے سے نجات دلانے کیلئے کہا گیا ہے،

اس  پریشانی کو لیکر جوہی اور اسکا  خاندان مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی بہن فرحت کے پاس گئے جسکے بعد وہاں ایک ایسا  راستہ نکالا جارہا ہے جس حلالہ کے نام پر شادی کرنے والا 65سالہ بوڑھا شخص جوہی کو طلاق دے جسکے بعد اسکی جاوید سے شادی ہوسکے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad