تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

حاجی فضل الرحمان اور معاویہ علی کی ماب لنچنگ کے شکار اسرار کے اہل خانہ سے ملاقات

دیوبند: دانیال خان ،(یو این اے نیوز26جون2020)  سہارنپور پارلیمانی سیٹ سے بی ایس پی کے ایم پی حاجی فضل الرحمان علیگ نے گاؤں املیا میں ماب لنچنگ کا شکار ہوئے اسرار کے اہل خانہ سے ملاقات کرمالی امداد کرتے ہوئے اظہار تعزیت پیش کی۔اس دوران حاجی فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہندومسلم اتحاد کو اپناکر ہی ملک میں امن خیرسگالی کا ماحول قائم کیا جاسکتا ہے، ایک ہزار سالہ ہماری مشترکہ تاریخ رہی ہے،

ہماری آزادی کی بنیاد ہی ہندو مسلم اتحاد ہے،کسی بھی واقعہ کو ہندو مسلم کا رنگ دینا غلط ہے نفرت کا ماحول پیدا کرکے اپنے سیاسی مفادات پورا کرنے والے لوگ کبھی ملک اور قوم کے وفادار نہیں ہو سکتے۔حاجی فضل الرحمان علیگ نے کہا کہ  جب تک اسرار کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل جاتا اور قصور وار افراد اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتے تب تک وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں انصاف دلانے کے لئے جو بھی ضروری قدم اٹھانے کی ضرورت ہوگی وہ اس سے گریز نہیں کریں گے۔سابق ایم ایل اے معاویہ علی نے کہا کہ ہمیں ملک کے قانون اور عدالت پر مکمل اعتماد ہے کہ اسرار کے اہل خانہ کو انصاف ضرور ملے گا اور جو لوگ قصور وار ہیں انہیں قانون سخت سزا دینے کا کام کریگا۔معاویہ علی نے کہا کہ ضلع سہارنپور نے ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے کا کام کیا ہے

 لیکن کچھ فرقہ پرست طاقتیں ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں میں ان طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ پہلے بھی اپنے مقصد میں ناکام ہوئی ہیں اور آگے بھی ناکام ہوں گی۔ضلع پنچایت صدر تسمین بانوں کے شوہر و نمائندے ماجد گوڑ نے کہا کہ ایک فرقہ کے لوگوں نے سازش کے تحت جووماب لنچنگ کے واقعہ کو انجام دیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم اس ماب لنچنگ اور ظلم کے خلاف اسرار کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا تب تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔اس دوران نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کے نمائندے جمال الدین انصاری،رکن پارلیمنٹ کے صاحب زادے محمد ارسلان،گاؤں املیا کے پردھان فرمان احمد،گلفام،گلبہار،شعیب،سفتین،محمود،مظفر،امجد،دانش رشبھ اور سید حسان وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad