تازہ ترین

جمعرات، 18 جون، 2020

سلطان الہند حضرت خواجہ رح کی شان میں گستاخانہ زبان استعمال کرنے والے شر پسند پر ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کی جائے،جمعیۃ علماء جالنہ

جالنہ/شیخ احمد جالنوی(یواین اے نیوز18جون2020) گذشتہ دنوں ایک سماج دشمن نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے اپنی بد زبانی کی انتہا   کرتے ہوے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں ایسے گھٹیا الفاظ استعمال کیے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ حضرت خواجہ سے عقیدت رکھنے والے کروڑوں انسانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے کیونکہ حضرت خواجہ جملہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے  بھی دلوں میں  بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ کہ امیش کے خلاف ملک بھرکے لوگ ایسے ہی غصہ  میں ہے  جیسے کسی دیش دروہی کے ساتھ ہوتے ہیں اور حقیقت میں گودی میڈیا اور اس کی پوری آل اولاد جو کام کررہی ہے وہ کسی فرد و سماج سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کام ہے

 کیونکہ امیش دیوگن اور اس کے  جیسے سنگھ کے تکڑوں پر پلنے والے تمام بدکردار بھی جمع ہوجائے تو حضرت خواجہ رح کی محبت انسانوں کے دل سے ہرگز نہیں نکال پائنگے  اور عوام کے غصہ کا سامنا کرکے انہیں اپنے الفاظ واپس لینے ہونگے معافی مانگنی ہوگی جیسا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملعون نے معافی مانگ لی لیکن سوال یہ کہ کیا ہر دفعہ تھوک کر چاٹنے والے کو اس بار بھی بغیر سزا کے معاف کر دیا جائے.؟

یہ تو سلطان الہند رح جنہوں نے اپنی پوری  زندگی لوگوں کو جوڑنے میں گزاری کے ساتھ نا انصافی ہوگی اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملعون کی گندی زبان یہاں سے آگے ہمیشہ محتاط رہ سکے جس کیلئے بدبخت پر کاروائی ہونی ہی چائیے ملک بھر کی طرح شہر جالنہ میں بھی قاضی شریعت مفتی عبدالرحمن صاحب کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ صدر پولس اسٹیشن جالنہ میں جمعیت علماء جالنہ کے ذمہ دار ان نے کیا  اس موقع پر مفتی فہیم مفتی سہیل مفتی فاروق مفتی یوسف حاجی عبدالحمید سردار خان موجود تھے آج ایس پی صاحب سے بھی یہ گزارش کی جائے گی اور ہر حال میں امیش دیوگن پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی چاہے اس کیلئے کورٹ کیوں نہ جانا پڑے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad