تازہ ترین

جمعہ، 19 جون، 2020

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ سلطان الہند کی شان میں گستاخی کرنے والے 18 ٹی وی اینکر کو فوری گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کا ماریڈی کا حکومت ہند سے مطالبہ

 نئی دہلی۔ محمد فیروز(یو این اے نیوز 19جون 2020) ہندوستان گنگا جمنی تہذیب ایک دوسرے مذہب کے احترام میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے، ملک کے  پیار و محبت کے ماحول کو خراب کرنے کے لئے فرقہ پرست عناصر موقع بموقع ماحول کو بگاڑنے کی ناپاک کوششوں میں لگے رہتے ہیں، ہندوستان میں صوفیاء کرام نے  پیار و محبت کا درس دے کر اس ملک کی آبیاری کی ہے، حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اللہ کے مقرب بندے اور سلسلہ چشتیہ کے سرخیل ہیں، اور صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ برصغیر کے  مسلم اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد حضرت سلطان الہند کے معتقد ہیں۔ بلالحاظ مذہب حضرت اجمیری کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں، 18 ٹی وی کے اینکر امیش دیوگن نے حضرت رحمت اللہ علیہ کی شان میں جو گستاخانہ اور نازبیا الفاظ کہے ہیں، وہ ناقابل معافی ہے،

 ایسا لگتا ہیکہ ماحول کو بگاڑنے اور فرقہ واریت کو ہَوا دینے کے لئے ایسے الفاظ کہے ہیں، لہٰذا حکومت ھند  سے ہمارا مطالبہ ہے کہ 18 ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے، حضرت خواجہ معین الدین  چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرکے حضرت سلطان الہند کے کروڑوں چاہنے والوں کو (جو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں) تکلیف دی ہے، کرونا وائرس کی وباء سے حفاظت کےلیے ہر آدمی فکرمند ہے،  ایسے وقت میں تمام طبقات کو مل جل کر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے، دیش کی ترقی پیار محبت اور میل جول میں ہی مضمر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad