تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

جونپورکانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے یوم پیدائش کو یوم انسانیت کے طور پر منایا گیا

جون پور۔حاجی ضیاء الدین(یو این اے نیوز 20جون 2020)کانگریس پا رٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی یوم پیدائش کو ملک بھر میں کانگریس کارکنوں نے یوم انسانیت کے طور پر منایا۔

 اسی کڑی میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیرمین اور سابق ایم ایل اے جونپور ندیم جاوید کی رہائش گاہ محلہ سکھی پو ر میں واقع رابطہ عامہ دفتر پر کانگریس کارکنان اور ندیم جاوید کی قیادت میں سماج کے دبے اور پسماندہ طبقہ کے افراد کو ماسک سینیٹائزر ٹی شرٹ اور ساڑی پیش کرکے پروگرام کو یوم انسانیت کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ندیم جاوید نے کہا کہ راہل گاندھی سالوں سے پورے عزم اور جذبے کے ساتھ سماج کے پسماندہ محروم لوگوں کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سماج کے غریب طبقہ  کے سامنے روزی روٹی اور نوکری کا سنگین بحران پیدا ہو گیا ہے۔

 لیکن موجودہ حکومت غریبوں کا پیٹ بھرنے کے بجائے ان کو نظرانداز کررہی ہے، جو انتہائی افسو س ناک بات ہے، انہوں نے کہا کہ سماج کے غریب، محروم لوگوں کو جب تک ان جا ئز حق نہیں دیا جائے گا تب تک یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سماج کے غریبوں مظلوموں اور ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا جو راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی کی قیات میں قائد کانگریس پارٹی کا ہر ایک کارکن کر رہا ہے۔ اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر فیصل حسن تبریز، شہر کانگریس کمیٹی کے صدر سوربھ شکلا، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ، این ایس یو آئی کے ضلع صدر شیکھر دوویدی، مفتی ہاشم مہندی، گورو سنگھ سنی،ریاض احمد، جے منگل یادو، قلندر بند، ابوذر شیخ، نیرج رائے، ساجد مونو، شاہنواز خان، حذیفہ خان،وامق ریاض، پرمود یادو، سکندر یادو چندر کیش پرجاپتی، ششانک سونکر وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad