تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

جونپور شہر میں بے شمار تاریخی عمارت اور مساجد شرقی فن کاری کاشاہ کار ہیں مسجد قوۃ الاسلام کاسنگ بنیاد 11/نومبر 1965 مولانا سید اسعد مدنی صدر جمیعۃ العلماء ہند کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا

جون پور۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 20جون 2020)ضلع کو شیراز ہند لقب حاصل ہے شہر میں بے شمار تاریخی عمارت اور مساجدشرقی فن کاری کا شاہ کار ہیں ضلع میں مغلوں اور شرقی بادشاہوں کی عمارت آن بان سے مسلم حکمراں کی داستاں بیاں کر رہی ہے ضلع مرکز سے 30 کلومیٹر دور لمبنی دودھی روڈ پر شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع اسرہٹہ واقع مسجد قوۃ الاسلام کی بناوٹ اور خوبصورتی لوگوں کو اپنی جانب راغب کر تی ہے بانی مسجد مرزاانوربیگ نے ملی جذبہ کے ساتھ عصری علوم اور دینی ادارہ سمیت مسجد کی بنیاد دالنے کا ارداہ کیا اور مسجد قوۃ الاسلام کی سنگ بنیاد 11/ نومبر 1965قرب جوار کے ہزاروں افراد کی مو جودگی میں مولا سید اسعد مدنی ؒ صدر جمیعتہ العلماء ہند کے ہاتھوں عمل میں آئی 

مسجد کی لمبائی 15 بائی 72 فٹ اور اس سے متصل دوسرے در کی سائز 12 بائی72فٹ ہے ان دونوں دروں کے بعد ۰۵ بائی ۷۶ فٹ کا صحن ہے جس کے شمال، جنوب، اور مشرقی جانب پانچ فٹ چوڑی تینوں جانب روش بھی ہے صحن کے بعد مشرقی جانب ۲۱ بائی ۳۷ فٹ لمبا چوڑا ایک اور بر آمدہ ہے۔صحن مسجد کے شمال وجنوب میں 12 بائی 15 فٹ کے ۸ کمرے ہیں جو ضروریات مسجد کے طور پرا ستعمال میں ہیں مسجد کے صدر گیٹ کے سامنے مشرقی جانب13بائی 17 فٹ کا ایک دیدہ زیب دلکش حوض ہے جس سے تقریبا ۵۴ نمازی بیک وقت وضو کر تے ہیں حوض کے جنوبی جانب لمبی اور پختہ نہر بھی ہے جس میں کمل کے پھول اور مچھلیوں کا بسیراہے حوض کے مشرقی جنوبی اور شمالیء جانب پھول پودے اور لان بھی ہیں جو مسجد کے حسن کو دو بالا کر تے ہیں مسجد سے شمالی جانب ۴۷ ٹوٹیوں والاخوبصورت وضو خانہ ہے اس سے متصل غسل خانہ وغیرہ ہے مسجد کے جنوبی بیرونی جانب کچھ نامکمل تعمیر ہے مسجد کے مشرقی اور بیرونی جانب ایک تالاب بھی ہے 

جو مسجد کی خوبصورتی میں اضافہ کر تاہے اسٹیٹ ہائیوے سے گزرنے والے راہگیر اکثر ٹھہر کر مسجد کے نقش و نگار دیکھ کر محظوظ ہو تے ہیں سڑک سے مسجد تقریبا ۰۶ فٹ زمین چھوڑ کر بنائی گئی ہے خالی زمین پر مسجد کے باہری صحن میں لگے پیڑ پودے اور کرسیاں، حوض مسجد کی بناوٹ میں اضافہ کر تے ہیں وہیں حوض کے کنارے لگائی گئی ہر یالی اور پکی نہر میں کھلنے والے کمل اور دیگر پھول پتے مسجد کی رونق میں چار چاند لگا تے ہیں مسجد کے باہر نصب کر سیوں پر راہگیر ٹھہر کر آرام بھی کر تے ہیں  مسجد میں حفظ کی درسگاہ بھی چلتی ہے مسجد کی بنا وٹ کسی فن کا کی مہارت کو بیاں کر تی ہے

 مسجد کی ڈیزائن بانی مسجد نے خود کی تھی اور مسجد کے ایک کونے میں بانی مسجد کی قبر بھی ہے۔ مسجد کے علاوہ مدرسہ اور علوم عصریہ کے لئے ڈگری کالج تک کی عمارت کی تعمیر مرزا انور بیگ ؒ کی قوم کے تئیں مثبت سوچ کا ثبوت ہے جو اپنی آب و تاب کے ساتھ آج بھی قائم ہے 
فوٹو مسجد قوۃ الاسلام    

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad