تازہ ترین

اتوار، 21 جون، 2020

بارش سے موسم خوشگوار ،لیکن عوام پریشان

جونپور ۔(یو این اے نیوز 21 جون 2020) پچھلے دنوں کی طرح ہفتہ کے روز  اور آج رات میں بھی  وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔اور کہیں جم کر بارش ہوئی بارش کے پانی سے نالیوں میں جمع گندگی کی وجہ سے  پانی  سڑکوں پر پھیل گیا جس سے مسافروں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ماسون کی اس ابتدائی بارش کے دوران شہر کے حسین آباد علاقہ میں پانی کے جمع ہوجانے سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


 مچھلی شہر: قصبے کے سعدی گنج علاقے میں ، نالوں پر تعمیراتی کاموں کے باعث نالے سے پانی نہ نکل پانے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا۔  مسافروں اور دکانداروں کو اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  قصبے کے رہائشی راجیش گپتا نے بتایا کہ اگر ابتدائی بارش کے موسم میں یہی صورتحال ہے تو پھر  اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔کی آگے کی کیا صورتحال ہوگی،

 اسی طرح کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑکرہاں میں ریولے پھاٹک کے پاس سالوں سے سڑک پر گندہ پانی بہنے کی وجہ سے آج برسات کے پانی کی وجہ وہاں سے لوگوں کا گزر نا بہت مشکل ہوچکا ہے لوگ اگر آنے جانے میں احتیاط نہ کریں تو اسی جمع ہوئے پانی میں گرجائیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad