تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

جونپور :ٹرین کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت،سر غائب ،دو معصوم بچے یتیم ،اہل خانہ میں مچا کہرام

 جون پور ،میر گنج ،(یو این اے نیوز 22جون 2020) اتوار کی شب جنگھئی-جونپور ریلوے بلاک پر جرونا ریلوے اسٹیشن کے قریب غازی پور - باندرا ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی موت ہوگئی۔  ریلوے لائن پر سر کٹی لاش ملی۔  پولیس کا اندازہ ہے کہ سر ٹرین میں پھنس گیا اور کہیں دور جاکر گر گیا ہوگا

 جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منیش کمار (40) کے نام سے ہوئی ہے ، جو جرونا گاؤں کا رہائشی ہے۔  معلوم ہوتے ہی گھر میں افراتفری پھیل گئی۔  پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اٹھایا اور ریلوے ٹریک کے کنارے پر رکھ دیا.   تلاشی میں اسکے آس پاس کچھ بھی نہیں ملا۔  موقع پر پہنچنے والے لواحقین نے بتایا کہ منیش کچھ دن پہلے چھتیس گڑھ میں مقیم اپنے بڑے بھائی کے پاس گھر واپس آیا تھا۔  متوفی کی اہلیہ جیوتی اپنے دو بچوں گولو (6) اور انشو (3) کے ساتھ اپنی ماں کے گھر گئی تھیں۔ 

 اس کے شوہر کی موت کی خبر پانے کے بعد، وہ روتی ہوئی بچوں کے ساتھ گھر آئی۔  متوفی منیش تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔  تھانہ صدر  میر گنج راجیش کمار نے بتایا کہ متوفی کا سر موقع پر نہیں ملا۔  خدشہ ہے کہ ٹرین میں پھنس جانے کی وجہ سے  سر کہیں دور جاکر گر گیا ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad