تازہ ترین

جمعہ، 26 جون، 2020

دنیا کے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شاگنج کے ڈاکٹر انورغنی اور ڈاکٹر اکرم ندوی کا نام شامل

جون پور ،حاجی ضیاء الدین ،(یو این اے نیوز 26جون 2020)گزشتہ دنوں رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر لندن نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف ۳۱ کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی پیش کر نے والے پانچ سو با اثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ دنیا کے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شاہ گنج تحصیل حلقہ کے ۲ مختلف گاؤں جن میں صبرحد اور جمدہاں گاؤں سمیت ۲/افراد کے ناموں کا اعلان ضلع میں پہنچتے ہی خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ایک دوسری کو مٹھا ئی کھلا کر مبارک باد پیش کیا۔ اسی تر تیب میں شاہ گنج کو توالی حلقہ کے مو ضع صبرحد میں جامعہ فاروقیہ کے نائب صدر حافظ محمد فیصل کی رہائش گاہ پر رافع خان، اشرف شیخ، کامران معین شیخ وغیرہ نے شرکت کر علاقہ کے دو قابل شخصیات جن میں ڈاکٹر احمد غنی جن کا ۶۷۴واں اور اور ڈاکٹر اکرام ندوی کا ۴۲۱واں نام آنے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے مبارک بادپیش کیا

 وہیں پروگرام میں آن لائن شامل ہو کر مجلس فخر بحرین برائے فروغ اردو کے بانی و سرپرست شکیل احمد صبرحدی نے ڈاکٹر انور غنی صبرحدی اور ڈاکٹر اکرم ندوی کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ

 ہم سب کے لئے قابل فخر ہے کہ خطہ جونپور جو کبھی ”دارالسرور”شیرازہند“ اور ’دارالعلم‘ جیسے القاب سے مشہور تھا اوراس کے چمکتے دمکتے ستاروں کی ضو سے آج بھی ایک جہاں منور ہے۔ ڈاکٹر انور غنی ۲۱ /سال سے‘ فیڈریشن آف اسلامک ایسو سی ایشن آف نیوزی لینڈ کے صدر ہیں اور قومی اور بین الاقوامی تعلقات کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ڈاکٹرانورکو نیوزی لینڈ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے پیامبر اور سفیر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ڈاکٹر انور نیوزی لینڈ رائل کالج آف پولیس کے سرپرست بننے والے پہلے مسلمان رہنما ہیں ڈاکٹر انورغنی کو نیوزی لینڈ کی حکومت نے ممبر آف نیوزی لینڈ آرڈر آف میرٹ کے خطاب سے نوازا تھا۔پروردگار ڈاکٹر صاحبان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور اس عظیم کام میں آپ کا معاون و مددگار ہوہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ گاؤں میں علمی تشنگی بجھارہے جامعہ فاروقیہ کا ایک شاگرد جس نے ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں علاقہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے 

ہم سب کے لئے باعث فخر ہے کہ ہمارے گاؤں کے ڈاکٹر احمد غنی کو جہاں اعزاز ملا ہے وہیں علاقہ کے ڈاکٹر اکرم ندوی جیسے لائق و فائق اسلامک اسکالر ہیں جن کی یو روپی دنیا میں ا پنی شناخت ہے۔اکرم ندوی نے اسلامی اسکالر انگلش، عربی زبان میں ڈاکٹریٹ کی ہے اور ۰۳ سے زائد کتابوں کے عربی فقہ اور دوسرے زبان میں تر جمہ کر کے پوری یوروپی دنیا میں اپنی لیاقت کا لوہا منوا یا ہے ان کا بھی شمار مکتب کے طالب علم سے ہوتا ہے ہمیں خوشی ہے کہ مکتب کے طالب علموں نے دنیا میں اپنی لیاقت کا لو ہا منوا یا ہے جن کی لیاقت پر ہمیں نہیں بلکہ پورے ملک اور عالمی برادری کو فخر ہے  
ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر انور غنی صبرحدی، ڈاکٹر محمد اکرم ندوی     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad