تازہ ترین

ہفتہ، 27 جون، 2020

ڈرائیونگ ویزے پر گیا نوجوان سعودی عرب میں اونٹ چرانے پر مجبور ،کورونا مثبت ہونے سے عامل کو کفیل نے گھر سے باہر کیا

  جونپور ،(یو این اے نیوز 27جون 2020)ریال ڈالرز کمانے کا خواب سجائے  سعودی عرب گئے ماموں بھانجے کی زندگی اب جہنم سی بن گئی ہے  کبوتر باز  کمپنی نے ڈرائیونگ ویزے پر بھیجا  لیکن کفیل ماموں بھانجے سے اونٹ  چرواہی کرا رہا ہے۔  فی الحال دونوں نے ہندوستانی سفارت خانے سے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے درخواست کی ہے  مجھے کسی بھی طرح سے وطن بھیج دیا جائے ، اس پر سفارتخانے نے کفیل  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

 جونپور کے بڑا گاؤں رہائشی نرسنگھ موریہ اور اسکے بھانجے سنیل موریہ ، جو گذشتہ سال اگست میں سعودی عرب کے شہر دمام میں پیسہ کمانے  گیا تھا۔  ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ان دونوں کو  ڈرائیور ویزا جاری کیا۔  وہاں پہنچ کر کفیل نے گاڑی چلانے کے بجائے اونٹ چرانے کی نوکری دے دی۔  اس دوران ، جب کوئی راستہ نہ نکلا تو ماما  اور بھانجے  نے اسے اپنا مقدر تسلیم کرلیا۔  کچھ دن سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا، لیکن ایک دن سنیل کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔  کفیل نے اسے کورونا وائرس کا مریض بتاکر  گھر سے بے دخل کردیا سنیل کئی دنوں سے بھوکے  پیاسے  ریتیلے جنگل میں  بھٹکتا رہا   اس نے اپنا درد ماموں نرسنگھ موریہ کو بتایا  نرسنگھ موریہ نے اپنے اہل خانہ کو  موبائل فون سے ساری باتیں بتائیں اس کے بعد ، رشتہ داروں کی دن رات کا چین وسکون ختم ہوگیا ، نرسنگھ کے بڑے بھائی اوم پرکاش نے ان دونوں کے گھر واپس آنے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی۔  

اسی سلسلے میں ان کی ملاقات سماجی کارکن عبدالحق ، ساکن قادی پور (سلطان پور) سے ہوئی۔  عبدالحق کی کوششوں کے سبب متاثرین کی شکایات سعودی عرب میں واقع بھارتی سفارت خانے میں درج کی جاچکی ہے۔

وطن واپسی کی کوشش تیز 

 دونوں نوجوانوں کے ساتھ شروع  ہی سے  دھوکہ بازی کی گئی ۔  ڈرائیونگ ویزا پر گئے نوجوانوں سے نہ صرف اونٹوں چروایا جارہا ہے  بلکہ ان پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔  شکایت پر کارروائی شروع ہوچکی ہے۔  امید ہیکہ ان دونوں کے جلد ہی وطن واپسی  ہوجائیگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad