تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

بریکنگ نیوز :جونپور بھڈیٹھی کانڈ میں سپا لیڈر جاوید صدیقی سمیت کئی کو ملی ضمانت

جونپور ۔(یو این اے نیوز 20 جون 2020) سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع بھدیٹھی میں گزشتہ 9جون کو دو فرقوں میں ہو ئی ما ر پیٹ آگ زنی کے معاملے میں 57نامزد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کر کے سپا لیڈر جاوید صدیقی سمیت 35 افراد کو 10جون کو حراست میں لے کر چالان عدالت روانہ کر دیا گیا تھا وہیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے ذریعہ 12 جون کو 5 ہزار رو پئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا

اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس ممکنہ مقامات پر دبش دے رہی تھی پولیس ذرائع سے مو صو لہ اطلاعات کے مطابق ایس پی جو نپور کی ہدایت پرپولیس کے ذریعہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اٹھائے گئے سخت قدم سے واقعہ میں ماخوذ نصف درجن ملزمان نے عدالت میں خود سپردگی کر دیا۔پولیس کے ذریعہ دیگر ملزمان کی تلاش جا ری ہے

 اس ضمن میں ملزمان کے مقدمہ کی پیروی کر رہے خالد خان ایڈوکیٹ نے نمائندہ کو بتا یا کہ 37ملزمان کے خلاف گینگ ایسٹر کی کاروا ئی پولیس کے ذریعہ کی گئی تھی جس میں 19 جون کو گینگ ایسٹر کورٹ نے ملزمان کی ریمانڈ بنا کر جیل روا نہ کر دیا ہے۔

خالد ایڈووکیٹ کے مطابق واقعہ کے دوسرے روز 10 جون کو 35 /افراد گرفتارہوئے تھے اوردوسرے روز 2 / ملزمان کے علاوہ دیگر تین انعامیہ ملزمان کی گرفتاری ہونے کے بعد 18/ جون کو 6/ ملزمان اور 19 /جون کو 2/ ملزمان نے اپنے وکیل کی نگرانی میں عدالت میں خود سپرردگی کیا ہے آج عدالت سے سپا لیڈر جاوید صدیقی ، محمد ظفر صدیقی ،اعظم صدیقی کے علاوہ اور دو لوگوں کی ضمانت مل گئی ہے تمام کاغذاتی کاروائی کے بعد ہی جیل سے باہر آسکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad