تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

جون پور :نالی صاف کرنے کو لیکر دو فریقوں میں خونی سنگھرش ،کئی زخمی ،پولیس ملزمان کی پکڑ ڈھکڑ میں جٹی

 جونپور ،یو این اے نیوز 20جون 2020) سکرارا تھانہ حلقہ کے بودھا پور گاؤں میں ہفتہ کے روز نالی صاف کرنے کے لئے دو فریقوں نے تنازعہ میں زبردست لاٹھی ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ بولا  لڑائی میں دونوں طرف کے نو افراد زخمی ہوئے۔  ایک طرف نے واقعہ کی  ویڈیو ریکارڈنگ وائرل کردی ہے۔  پولیس نے دونوں طرف  سے تحریر لیکر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


 الزام ہے کہ ایک فریق  مکان کے سامنے بنی نالی  کی صفائی کر رہا تھا۔  دوسرا فریق اس کو روکنے لگا ،اسی کو لیکر  کہا سنی مار پیٹ میں بدل گئی  ۔  دونوں فریق ایک دوسرے پر لاٹھی اور لاٹھی لیکر  ٹوٹ پڑے ۔  اینٹ اور پتھر بھی چلائے گئے ۔  مار پیٹ  کے دوران ، ایک فریق نے ویڈیو بناکر  وائرل کردیا۔ 

 اس میں ایک فریق سے  ابھینو مشرا ، شیلندر مشرا ، سورج مشرا ، امت مشرا ، ونود مشرا اور سونم مشرا زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف سے وجئے مشرا ، اجے مشرا اور سندیپ مشرا زخمی ہوئے۔  پولیس موقع پر پہنچی ، پولیس نے سی ایچ سی  چاند پور لے جاکر  زخمیوں کا علاج کیا اور طبی معائنہ کرایا  دونوں فریق کے کئی لوگ کو حراست میں لیکر پولیس  کارروائی میں جٹ گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad