تازہ ترین

ہفتہ، 20 جون، 2020

جونپور عارضی جیل میں قید دو ملزمان فرار،پولیس تلاش میں مصروف

جون پور۔حاجی ضیاء الدین(یو این اے نیوز 20جون 2020)حفاظتی انتظامات میں ہو ئی لاپرواہی کے پیش نظر انتظامیہ  کے ذریعہ بنائے گئے پنچ ہٹیہ میں بنائے گئے عارضی جیل میں قید دو ملزمان فرور ہو گئے ملزمان کی تلاش میں پولیس ٹیم لگ گئی ہے خبر لکھے جا نے تک ملزمان کی گرفتاری نہیں ہو پائی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق کورو نا وباء کے پیش نظرا نتظامیہ کی جانب سے پنچہٹیا واقع پر ساد اسکول کو عارضی جیل میں منتقل کیا گیا ہے

 گذشتہ رات عارضی جیل کی دوسری منزل سے ملزم راجو چوہان،ولد پربھو لال، ساکن کٹہری تھانہ بدلا پو ر اور ملزم مونو کمار گوتم ولد اوم پرکاش ساکن وجے دھر مؤ تھانہ منگر اباد شاہ پور حفاظتی بندوبستی میں لا پرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے جیل سے فرار ہوگئے ہیں ملزمان کی تلاش کے لئے تفتیش جاری ہے

 خبر لکھے جا نے تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی واضح رہے کہ صبح میں جیل میں قید یوں کی گنتی ہونے پر ملزمان کے فرارہو نے کی اطلاع ملے پر حفاظتی عملہ کے ہاتھ پا ؤ ں پھول گئے معاملے کی اطلاع لائن بازار تھانہ پولیس کو دی گئی قانونی کاروا ئی کے بعد ملزمان کی تلاش جاری ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad