تازہ ترین

پیر، 22 جون، 2020

کانپور: شیلٹر ہوم کی 2 نہیں 7 نابالغ لڑکیاں حاملہ،

کانپور:(یو این اے نیوز 22جون 2020) سوروپ نگر کے شیلٹر ہوم  میں 7 نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی تصدیق کے بعد سے کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اب اس معاملے میں جہاں ایک طرف انتظامیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، تو وہیں سیاست بھی شروع ہوچکی ہے۔ حالانکہ، ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبھی حاملہ لڑکیاں یہاں لائے جانے سے پہلے ہی حاملہ تھیں۔ دراصل، کورونا کی آنچ جب شیلٹر ہوم میں پہنچی تو اس بات کا انکشاف ہوا۔ شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی 

اطلاعات کے مطابق، حاملہ لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کو 8 ماہ اور دوسری کو ساڑھے 8 ماہ کا حمل ہے۔ اس پر اب دونوں کو ہیلٹ کے زچہ بچہ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ جانچ میں ایک ایچ آئی وی پازیٹیو ملی تو دوسری کو ہیپیٹائٹس سی کا انفیکشن ہے۔ اس کے سبب انہیں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان نابالغ لڑکیوں کے حاملہ ہونے کی تصدیق کے بعد ان کی پوری تفصیلات نکالی جارہی ہیں۔

شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیلٹر ہوم کی 57 لڑکیاں کورونا سے متاثر ملیں، جن میں سے 7 لڑکیاں حاملہ ہیں۔ حاملہ لڑکیوں میں سے 5 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ سبھی لڑکیاں شیلٹر ہوم میں لائے جانے کے وقت ہی حاملہ تھیں۔ پانچ متاثرہ لڑکیاں آگرہ، ایٹہ، قنوج، فیروزآباد اور کانپور کے شیلٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کا حوالہ دے کر وہ یہاں قیام کر رہی تھیں۔ ایس ایس پی دنیش کمار کا کہنا ہے کہ پاکسو ایکٹ کے تحت ایک لڑکی قنوج اور دوسری لڑکی آگرہ سے کانپور آئی ہیں۔ ریسکیو کے وقت ہی دونوں حاملہ تھیں اور دسمبر 2019 میں شیلٹر ہوم میں بھیجی گئی تھیں۔ دونوں 6 ماہ پہلے شیلٹر ہوم میں آئی ہیں، جبکہ حمل 8 مہینے کا ہے۔ رہائش کے وقت سے دونوں کے حمل ہونے کا ریکارڈ ہے۔



DM Kanpur Nagar


@DMKanpur

 कुछ लोगों द्वारा कानपुर संवासिनी गृह को लेकर ग़लत उद्देश्य से पूर्णतया असत्य सूचना फैलाई गई है।आपदाकाल में ऐसा कृत्य संवेदनहीनता का उदाहरण है। कृपया किसी भी भ्रामक सूचना को जाँचें बिना पोस्ट ना करें। ज़िला प्रशासन इस संबंध में आव़श्यक कार्रवाई हेतु लगातार तथ्य एकत्र कर रहा है।

ڈی ایم نے کہی یہ بات

اس معاملے پر ڈی ایم نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ کانپور شیلٹر ہوم کو لے کر غلط پیغام کے ذریعہ جھوٹ پر مبنی اطلاع پھیلائی گئی ہیں۔ کسی آفت یا مشکل حالات میں اس طرح کا عمل غیر حساس ہونے کی علامت ہے۔ برائے مہربانی کسی بھی افواہ پر مبنی اطلاع کی تصدیق کئے بغیر پوسٹ نہ کریں۔ ضلع انتظامیہ اس ضمن میں ضروری کارروائی کے لئے
جمع کر رہا ہے(نیوز اردو 18)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad