تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

کچھ بڑی بات تھی ہوتےجومسلماں بھی ایک

ازقلم :محمدضیاءالحق ندوی 
آج مسلمان جس دورسےگزررہاہے، وہ دورنہایت ہی پرخطردورہے، یہ وہ دورہےجس میں انسانیت نام کی کوئی چیزباقی نہیں رہی، انسان اورجانوروں میں کوئی تمیزوفرق نہیں رہا، انسان کوقتل کرناجانوروں کےمقابلےمیں آسان سمجھاجانےلگاہے، ایک انسان دوسرےانسان کوقتل کرنےپرتلاہے، اورخاص کرآج کےدورمیں مسلمان جس قدرذلیل وخوار اور رسوا ہورہا ہے شایداس سےپہلےکسی دورمیں رہاہو؟جتناکمزورآج کامسلمان ہےشایدہی اتناکمزوروبےبس کبھی رہاہو؟یہی وجہ ہیکہ بین الاقوامی طورپرمسلمانوں کی آج کوئ اہمیت نہیں رہی ہے، تمام قومیں مسلمانوں پرپل پڑی ہیں، ہرجگہ مسلمانوں کوہراساں کیاجارہاہے، انکی عزت لٹی جارہی ہے، ان کےاملاک بربادکئےجارہےہیں، کبھی طلاق ثلاثہ کولیکرانہیں پریشان کیاجارہاہے توکبھی گائےکےنام پرمعصوم لوگوں کونشانہ بنایاجاتاہے، اورکبھی اسلامی قلعےمدارس ومساجدکیطرف انگشت نمائ کیجاتی ہے، الغرض ہرطرف سےمسلمانوں کودبانےکی کوشش کی جارہی ہے،یہ مسلمانوں کیلئےبڑاپرآشوپ دورہے.

 سوچنےاورسمجھنےکی ضرورت ہیکہ آخرہماری ایسی درگت کیوں ہورہی ہے؟ہمیں ہرطرف سےدبانےکی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟ہمارےخون کی قیمت پانی سےبھی ارزاں کیوں ہے؟جب ہم غورکرتے ہیں تومتعددوجوہات سامنےآتے ہیں لیکن ان میں سےاہم اوراصل وجہ آپسی اختلاف وانتشار اورتفرقہ بازی ہے،اختلاف وانتشاروہ بیماری ہے جس نےمسلمانوں کواپاہج بنارکھاہے اورجس کی وجہ سے آج دشمنان اسلام عالمی سطح پرملت کےخون سےاپنی پیاس بجھارہے ہیں. فلسطین کاواقعہ سامنے ہے عرصہ درازسےمسلمانوں پرظلم وستم کاسلسلہ شروع ہے، اورعالم اسلام کی بہت سی شخصیتیں شہیدکردی گئیں، بےشمارقائدین کوپابندسلاسل کردیاگیااوراب ہندوستانی مسلمانوں پرخوف کےبادل منڈلاناشروع ہوچکےہیں، لہذاضرورت اس بات کی ہے کہ عالم اسلام اب بھی متحدہوں، امت مسلمہ یکتاہوں،کیوں کہ اتحادواتفاق وہ عظیم ہتھیارہے جس پرقوموں کےعروج، اقبال مندی اورسربلندی، ترقی وخوشحالی اورفارغ البالی کادارومدارہے،تاریخ شاہدہیکہ کہ ماضی میں ہماری قوم نےبحرظلمات میں گھوڑےدوڑادئیے اورساحل پرکشتیاں جلاڈالی تھیں.

 دشت ودشت ہےدریابھی نہ چھوڑے ہم نے
بحرظلمات میں دوڑادئیے گھوڑےہم نے

لیکن افسوس صدافسوس کہ آج اسی قوم کےماننےوالے پست حوصلہ اورکمزورہوگئے. یادرکھئیے! جس قوم میں آپسی اختلافات نے جنم لےلیاانکی ترقی کاسورج ڈوب گیا. غلامی ومحکومی انکانصیب بن گئ اورزوال انکامقدرٹھہرا. اسلئے یہ وقت ہے ایک پلیٹ فارم کھڑاہونے کا. ہاتھوں میں ہاتھ دینےکا. دوسروں کاساتھ دینےکا. اور"انماالمؤمنون اخوۃ "اور" واعتصموابحبل اللہ جمیعاولاتفرقوا"پرعمل پیراہونےکا اورجب ہم سب ایک ہوجائیں توہمارے اتحادواتفاق کےسامنے ہمارےمخالفین اورہمارےتمام دشمن اپنی گھناؤنی سازشوں کےساتھ مجروح ہوکررہ جائیں گے.
منفعت ایک ہےاس قوم کی نقصان بھی ایک 
ایک ہی سب کانبی. دین بھی ایمان بھی ایک 
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک 
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جومسلماں بھی ایک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad