تازہ ترین

بدھ، 17 جون، 2020

مدرسہ کا اساسی و بنیادی مقصد قرآنی علوم کی نشر و اشاعت: عبد الباعث ندوی

پورنیہ بہار(یواین اے نیوز17جون2020)مدرسہ کا بنیادی و اساسی مقصد قرآنی تعلیمات کی نشر و اشاعت ہے قرآن کی پہلا پیغام تعلیم ہے اس لئے علاقہ سے تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے اور دین سے روسناش کرانے کیلئے مکاتب و مدارس کا قیام ازحد ضروری ہے  اسی کے پیش نظر دارالعلوم ندوۃ العلماء کی شاخ مدرسہ ضیاء الاسلام  بوجگائوں پورنیہ میں مدرسہ قائم کیا گیا مذکورہ تاثرات  کا اظہار مولانا عبد الباعث ندوی مھتمم مدرسہ ھذا نے کیا (نثار اخلاق لائبریری کی سنگ بنیاد کے بعد معزز مہمان  مھتمم مدرسہ مولانا عبد الباعث ندوی کی دعوت پر(مدرسہ بدرالعلوم گرہرا) امور پورنیہ میں تشریف لائےجس میں علماء ودانشواران موجود تھے،سبھی نے زیر تعمیر مدرسہ کا معائنہ کیا۔

علاقہ میں تعلیمی پسماندگی کے سلسلہ میں مذاکرہ بھی کیا۔اس موقع پرمدرسہ ضیاء الاسلام کےمہمتم مولانا عبدالمنان ندوی، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذ مولانا جاوید اختر ندوی، مولانا شیخ تنویر ذکی مدنی،مولانا مدثر قاسمی،شمیم اختر ندوی(منیجر ڈین انجوائے لکھنؤ)،احرارالہدی شمس ندوی(سینئرسب ایڈیٹرروزنامہ راشٹریہ سہارا لکھنؤ)،مولانا عمیر طاہرندوی، مولانا عیاض احمد ندوی، مولانا عمران ندوی(نمائندہ پرمکھ امور) مولانا شمیم اختر ندوی (منیجر مریم انگلش پبلک اسکول روٹا)مولانا شاہجہان ندوی،ماسٹر یحییٰ ندوی، مولانا ندیم اختر ندوی، نثار احمد ندوی، ماسٹر رضوان ندوی، عتیق احمد ندوی، محمد ہارون کے علاوہ گائوں کے معززین حضرات موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad