تازہ ترین

جمعرات، 4 جون، 2020

سعودی میں ماسک نہ پہننے والوں پر کارروائی

 جدہ پولیس نے شہر کے متعدد محلوں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نافذ کی جانے والی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔سبق ویب سائٹ کے  مطابق جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے کے علاوہ فاصلہ نہ رکھنے اور اجتماعات کرنے پر متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں پر جرمانے عائد کیے گیے ہیں۔'


پولیس نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق پبلک مقامات میں ماسک نہ پہننے کا جرمانہ ایک ہزار ریال ہے۔'
’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کروانا انتہائی ضروری ہے، خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔اردو نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad