تازہ ترین

جمعرات، 4 جون، 2020

سو ملین ریال کی منی لانڈرنگ میں ایک سعودی سمیت 9 خارجی گرفتار،جانیں کس ملک سے ہے گرفتار خارجیوں کا تعلق

 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے منی لانڈرنگ میں ملوث 10 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں ایک سعودی اور 9 سوڈانی شامل ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  پولیس کے  ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ ملزمان کو ریاض میں گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 50 برس کے درمیان ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان نامعلوم ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقوم بیرون مملکت بینکوں میں ارسال کیا کرتے تھے۔ملزمان نے اب تک سو ملین ریال 10 مختلف غیر رجسٹرڈ تجارتی اداروں کے ناموں سے ارسال کیے جبکہ ان کے قبضے سے 7 لاکھ ریال نقد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔


پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان پر منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا گیا ہے۔ ان سے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ملزمان کا تحقیقاتی ریمانڈ مکمل ہونے ہر ان کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کو ارسال کیاجائے گا جہاں سے مقدمہ دائر کرکے عدالت کے سپرد کردیا جائے گا۔اردو نیوز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad